مسقط میونسپلٹی نےنئےجرمانوں کی فہرست جاری کردی، اطلاق بروزمنگل سے ہوگا

پیر 24 اپریل 2017 18:01

مسقط میونسپلٹی نےنئےجرمانوں کی فہرست جاری کردی، اطلاق بروزمنگل سے ہوگا
مسقط(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24اپریل2017ء):۔ مسقط میونسپلٹی نے نئے جرمانےعائدکرنےکا فیصلہ کرلیاہے۔ یہ نئے جرمانے ماحولیات ، خوراک اورحجامت کی دکانوں پرنافذاصولوں سے انحراف کرنے کی صورت میں عائد ہوں گے۔ ٹائمزآف عمان کے مطابق سڑکوں پرکوڑاپھینکنے کی سزامیں1000عمانی ریال اورعام عوام کوفوڈپوائزننگ میں مبتلاکرنے کی سزامیں2000عمانی ریال یا اس سے زائد رقم کا جرمانہ عائدکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کثیرالمنزلہ عمارت میں صفائی کا مناسب انتظام نہ رکھنے والوں کو300عمانی ریال اداکرنا ہوگا۔ایکسپائرڈ، ممنوعہ یاغلیظ خوراک فروخت کرنے والے دکانداروں، اسٹورزاور شاپنگ مالزپر4000عمانی ریال جرمانہ عائد ہوگا۔تعمیراتی علاقے میں پانی کھڑاہونے کی صورت میں کنٹریکٹر پر200عمانی ریال جرمانہ عائد ہوگا۔جب کہ حجامت کی دکانوں پر حفظان صحت اور صفائی کےاصولوں پرعمل پیرانہ ہونےکی صورت میں حجام پر بھی جرمانہ عائد ہوسکتاہے۔جب کہ کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف مسقط میونسپلٹی کوکسٹمر سروس111 پرکال کی جاسکتی ہے۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں