جعلی جادوگروں اورعاملوں کی جانب سے جنسی زیادتی کے واقعات ،عمانی حکام نے عوام کوان سے دوررہنے کی ہدایات جاری کردیں

منگل 25 اپریل 2017 16:56

جعلی جادوگروں اورعاملوں کی جانب سے جنسی زیادتی کے واقعات ،عمانی حکام نے عوام کوان سے دوررہنے کی ہدایات جاری کردیں
مسقط(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25اپریل2017ء):۔ عمانی حکام نے عوام کو جادوگروں اور دیگراس قسم کے جعلی لوگوں سے محتاط رہے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔ٹائمزآف عمان کے مطابق عمانی پولیس کےعہدیدار لیفٹیننٹ محمد بن صالح الغفاری کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ان جادوگروں اور عاملوں کےمقاصد نہایت واضح ہیں ، ان کا مقصد محض پیسہ حاصل کرنا ہے۔ بعض اوقات ان جادوگروں کی جانب سے جنسی زیادتی کے واقعات بھی دیکھنے میں آتےہیں۔

(جاری ہے)

یہ عامل اپنے پاس آنے والے افراد کو الگ کمرے میں لے جاتے ہیں جہاں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاجاتاہے۔ لہٰذا ان سے دور رہنا ہی سمجھداری ہے۔یہ جادوگرالیکٹرانک کی اشیاء کا استعمال کرتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور لوگ سمجھتے ہیں شاید وہ سب کچھ حقیقت پر مبنی ہے۔ یوں یہ متاثرین ان پر اپنی بے بہارقم نچھاور کردیتے ہیں۔جب انہیں ان کی اصلیت معلوم ہوتی ہے تو وہ پولیس میں رپورٹ بھی درج نہیں کرواتے۔کیونکہ انہیں حکام ، خاندان اور معاشرے کا ڈرہوتا ہے اور مسلسل زیادتی کانشانہ بنتے رہتے۔ لہذا عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ان جادوگروں اور عاملوں کوجہاں بھی دیکھیں فوراًپولیس میں رپورٹ کریں۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں