عمانی حکام نے ماہ رمضان کے دوران عوام کو محتاط رہنے کے لئے روڈ وارننگ جاری کردی

منگل 23 مئی 2017 11:11

عمانی حکام نے ماہ رمضان کے دوران عوام کو محتاط رہنے کے لئے روڈ وارننگ جاری کردی
مسقط (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء):۔ عمان روڈ سیفٹی ایسوسی ایشن نے ڈرائیورز کو ماہ رمضان کےدوران محتاط رہنے کی وارننگ جاری کردی ہے ۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق سی ای اوعمان روڈ سیفٹی ایسوسی ایشن علی البروانی کا کہنا تھا کہ اس ماہ کے دوران:
۰ گاڑی کا استعمال محض اس وقت کریں جب آپ کواس کی بہت ضرورت ہو اور آپ کو ضروری دوسرےمقام پر جانا ہو۔

(جاری ہے)

 
۰اس ماہ کے دوران تیز رفتاری سے گریز کریں اور اپنے اردگرد دوسرے افراد ہر نظر رکھیں ۔
۰طویل سفر کی صورت میں درست وقت کا استعمال کریں
۰ان کا مزید کہنا تھا کہ عمان نہ صرف خلیجی ممالک بلکہ دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جہاں پر ٹریفک حادثات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ کئی سالوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے ۔ لہٰذا ٹریفک حادثات کی شرح کم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں