عمان کے تربیتی مراکزپرغیر ملکیوں کے لیے چھ ماہ تک ملازمتوں پر پابندی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 28 اگست 2017 11:48

عمان کے تربیتی مراکزپرغیر ملکیوں کے لیے چھ ماہ تک ملازمتوں پر پابندی
مسقط (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28اگست 2017ء ) عمان کی وزارت لیبر نے اعلان کیا ہے کہ اگلے چھ ماہ کے لئے بعض ملازمتوں میں کام کرنے پر غیر ملکیوں پر پابندی ہے۔

(جاری ہے)

عمان کی وزارت لیبر نے '' ترقیاتی مراکز '' پر کام کرنے پرغیر ملکی کارکنوں پر عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے.وزارت لیبر کے وزیر عبد اللہ البکری کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق غیر ملکی لیبر فورس کواگلے چھ ماہ تک تربیتی اور ترقیاتی مراکز میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔تاہم اس فیصلے کے نفاذ سے پہلے سے رہائشی ویزہ حاصل کرنے والے غیر ملکیوں پر یہ فیصلہ لاگو نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں