عمان میں اغوا اور اسمگلنگ کیس میں تین ایشیائی باشندےگرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 28 اگست 2017 13:52

عمان میں اغوا اور اسمگلنگ کیس میں تین ایشیائی باشندےگرفتار
مسقط (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28اگست 2017ء ) عمان کی شاہی پولیس کے مطابق تین ایشیائی باشندوں کو اغواء اور سمگلنگ کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔عمان کی شاہی پولیس کے زرائع کے مطابق مجرمانہ تحقیق کے محکمے نے تین ایشیائی باشندوں کو گرفتار کیا جن پر سمگلنگ اور اغواء کو الزام تھا۔

(جاری ہے)

مقا می زرائع کے مطابق پولیس کو ایک عورت کے اغواء ہونے کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو وہ ان تینوں افراد تک پہنچی جوایک فحش خانہ چلا رہے تھے۔

جس عورت کی تلاش میں پولیس ان افراد تک پہنچی اس کو انہوں نے مبینہ طور پو الخلود سے اغواء کیا تھا اور ال ہمیریہ کے ایک ایپارٹمنٹ میں لے گئے تھے جہاں ان تینوں نے مل کر عورت کو فحاشی پر مجبور کیا۔ پولیس نے تینوں افراد کو گرفتار کر لیا اور اس عورت کے ساتھ ایک اور عورت کو بھی بازیاب کرا لیا ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو مقدمے کی سماعت کے لئے پبلک پراسیکیوشن میں بھیج دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں