عمان میں ستمبر کے لئے ایندھن کی قیمتوں کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 1 ستمبر 2017 18:29

عمان میں ستمبر کے لئے ایندھن کی قیمتوں کا اعلان
مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 ستمبر2017ء) عمان میں تیل اور گیس کی وزارت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ستمبر میں ایندھن کی قیمتیں گزشتہ ماہ کی نسبت زیادہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

وزارت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین قیمتوں کے مطابق گزشتہ ماہ عمان میں اوکٹین 95 تیل کی قیمت 186 بیساس پر لیٹر تھی جبکہ ستمبر میں یہ قیمت 196بیساس پر لیٹر ہو گی اس طرح 91 اوکٹین کی اگست میں قیمت 178 بیساس پر لیٹر تھی جو کہ ستمبر میں 186 بیساس پر لیٹر ہو گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق تیل اور گیس کی وزارت کا کہنا ہے کہ جب سے ایندھن سبسڈی ہٹائی گئی ہے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اس لیے ملکی سطح پر بھی 50 فی صد اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں