عمان، سکول لیبارٹری میں آگ

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 11 ستمبر 2017 13:59

عمان، سکول لیبارٹری میں آگ
مسقط (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 ستمبر 2017ء) عمان میں ولایت ال امیرت کے ایک سکول کی لیبارٹری میں آگ بھڑک اٹھی ۔ عمان نیوز رساں ایجنسی کی ٹویٹ کے مطابق مسقط گورنریٹ سول دفاع اور ایمبولینس کی پبلک اتھارٹی ولایت ال امیرت کے سکول کی ایک لیبارٹری میں لگنے والی آگ کو بجانے میں کامیاب ہو گئی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات کو جاننے کے لئے سکول کی لیبارٹری والے حصے کو بند کر دیا ہے اور تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں