20 سالہ لڑکی کا دھمکانے والا سعودی شہری گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 11 ستمبر 2017 15:33

20 سالہ لڑکی کا دھمکانے والا سعودی شہری گرفتار
مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء) مکہ مکرمہ میں پبلک پراسیکیوشن نے ایک 20 سالہ لڑکی کو نجی تصاویر نیٹ پر جاری کرنے کی دھمکی دینے والے 30 سالہ سعودی شہری سے پوچھ گچھ شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 20سالہ مقامی لڑکی نے العزیزیہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ ایک ہم وطن اسے نجی تصاویر ویب سائٹ پر جاری کرنے کی دھمکی دیکراس سے اپنی غرض پوری کرنا چاہتا ہے۔ پولیس نے رپورٹ ملتے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کا موبائل وغیرہ چیک کیا کہ کیا لڑکی کی شکایات درست ہیں یا نہیں ۔ اس شخص کا موبائل چیک کرنے اور دیگر تحقیقات کے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ لڑکی کے لگائے گئے الزامات درست ہیں۔ پولیس نے کیس پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں