عمان، برکاء میں منشیات فروخت کرنے پر3 افراد گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 ستمبر 2017 15:40

عمان،  برکاء میں منشیات فروخت کرنے پر3 افراد گرفتار
مسقط (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء) عمان میں منشیات کی روک تھام کے ڈرائکٹر جنرل نےبتینہ میں شمالی علاقے کی پولیس کی مدد سے تین ایشیائی باشندوں کو منشیات کی فروخت کے جرم میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ان تینوں افراد کو پولیس نے انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا اور بڑی مقدار میں سگریٹ اور تمباکو کو بھی قبضے میں لے لیا۔ تینوں مجرموں کو تحقیقات مکمل کرنے کے لئے جوڈیشیل اتھارٹی کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں