300 عمانی ریال کمانے والے غیر ملکی حضرات بھی اپنے خاندان کو عمان بلا سکتے ہیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 3 اکتوبر 2017 18:41

300 عمانی ریال کمانے والے غیر ملکی حضرات بھی اپنے خاندان کو عمان بلا سکتے ہیں
مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3اکتوبر۔2017ء) عمانی ویزہ پالیسی میں ترمیم کے بعد اب سے ایسے تمام غیر ملکی حضرات جو کہ 300 عمانی ریال ماہانہ کما رہے ہیں اپنے خاندان کو بھی عمان بلا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے اپنے خاندان کو عمان بلانے کے لیے غیرملکیوں کے لیے کم از کم 600 عمانی ریال ماہانہ آمدن ہونا ضروری تھی ۔ عمان شوری کونسل کے ممبر ماجد ال عبری نے غیر ملکی رہائشیوں کے لیے فیملی ویزہ کے لیے کم از کم آمدن 600 عمانی ریال سے 300 عمانی ریال ہونے کے فیصلہ کا اعلان ایک ٹویٹ کے زریعے کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عمان کے اس فیصلے سے نجی معشیت میں ترقی دیکھنے کو ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں