عمان میں عورت کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی گئیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 30 اکتوبر 2017 15:15

مسقط (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اکتوبر2017ء ) بریمی کو پولیس کے تعاون سے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا جسکے قبضے سے 1253 منشیات کی گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔ ضروری کاروائی مکمل ہونے کے بعد تحقیقات مکمل کرنے کے لیے کیس پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمان پولیس نے ملک میں بڑھتے ہوئے منشیات کے رجحان کی کمی کے لیے ملک بھر میں منشیات کی روک تھام کی مہم شروع کی ہے جسکے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں اورہر جگہ لوگوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔ اسکے علاوہ عمان پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر انھیں کوئی بھی مشکوک شخص نظر آئے تو فورا9999 پر کال کر کے اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں