عمان ، مسقط میں آدمی نےچھراگھونپ کر پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 1 جنوری 2018 16:00

عمان ، مسقط میں آدمی نےچھراگھونپ کر پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا
مسقط(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جنوری2018ء) ذرائع کے مطابق سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایک غیرمعمولی حملے میں ایک پولیس اہلکار کو چھراگھونپ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ یہ بات حکام نے بتائی ہے جبکہ قاتل کو ذہنی مریض بتایا گیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور نے مسقط شاپنگ سنٹر میں پولیس اہلکار کو چھرا گھونپاتھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاتل کے قبضے سے ایسی دستاویزات ملی ہیں جن سے اس کے ذہنی مریض ہونے کا ثبوت ملا ہے۔

(جاری ہے)

عمانی پولیس اہلکار محمد بن سلام الھشامی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ ایک مشکوک شخص شاپنگ سنٹر اور فاسٹ فورڈ ریستوران میں گھوم رہا ہے۔ وہیں پولیس کا اس شخص سے سامنا ہوااور اس مشتبہ شخص نے ایک آفیسر کو چاقو مارا جس سے اسے شدید نوعیت کے زخم آئے ،دو دیگر پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ،حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔عمان میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے اوراس عرب ملک میں اس طرح کے گھناﺅنے جرائم شاذونادر ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔ سلطنت عمان کی آبادی 45 لاکھ ہے، ان میں 46 فیصد تارکین وطن ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں