اومان: 23 ایشیائی جسم فروش خواتین دھر لی گئیں

فاحشہ خواتین کی گرفتاری الخُویر کے علاقے میں کی گئیں

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 1 دسمبر 2018 16:24

اومان: 23 ایشیائی جسم فروش خواتین دھر لی گئیں
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم دسمبر2018ء) رائل اومان پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت مسقط میں جسم فروش خواتین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں 23 خواتین گرفتار کی گئی ہیں جن کا تعلق مختلف ایشیائی ممالک سے بتایا جاتا ہے۔ ان میں سے کچھ خواتین فحاشی کے اڈوں پر دھندا کر رہی تھیں، جبکہ کچھ خواتین کو سڑکوں پر گاہکوں کو اشارے کرتے گرفتار کیا گیا۔

یہ گرفتاریاں الخویر کے علاقے میں ہوئی ہیں، جبکہ گرفتار کی جانے والی خواتین کے خلاف استغاثہ کی جانب سے کارروائی کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس سے قبل اگست 2018ء میں بھی مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 104 خواتین کو غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ گرفتاریاں عوامی مقامات، رہائشی اور صنعتی علاقوں میں کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

زیادہ تر جسم فروش خواتین الخویر کے علاقے سے ہی پکڑی گئی تھیں۔ گزشتہ سال بھی جسم فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں سینکڑوں خواتین گرفتار کی گئی تھیں جن میں سے اکثریت غیر مُلکی تھیں، جو یہاں ورک ویزے پر آئیں مگر رُوپوش ہو کر مختلف علاقوں میں لوگوں کو دعوتِ گُناہ دینے کے دھندے میں لگ گئی تھیں۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مملکت سے فحاشی کے خاتمے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں مخبر بھی تعینات کیے گئے ہیں، جو کسی غلط کاری میں ملوث خاتون کے بارے میں اطلاع دیتے ہیں، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں