اومان میں ہزاروں غیر مُلکیوں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا

شعبہ صحت میں ملازمت کرنے والے غیر مُلکیوں کی جگہ مقامی افراد کو بھرتی کیا گیا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 13 جولائی 2019 11:35

اومان میں ہزاروں غیر مُلکیوں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا
مسقط(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جولائی 2019ء) اومان میں گزشتہ کچھ عرصے سے اومانائزیشن کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے جس کے تحت مملکت کے بہت سارے شعبوں میں غیر مُلکیوں کو ملازمتوں سے ہٹا کر اُن کی جگہ مقامی افراد کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اومانی افراد میں بے روزگاری کی شرح کو کم کرنا ہے۔ اومانی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں اومان ہیلتھ سیکٹر میں تعینات تقریباً 3ہزار غیر مُلکیوں کی ملازمتیں ختم کر کے اُن کی جگہ مقامی افراد کو بھرتی کیا گیا۔

ٹائمز آف اومان کی رپورٹ کے مطابق 2015ء سے 2019ء کے دوران 2,869 غیر مُلکیوں کو شعبہ صحت سے فارغ کر کے اُن کی جگہ اومانی مرد و خواتین کو نوکریاں دی گئیں۔ جس کے بعد اس شعبہ صحت میں مقامی افراد کی شرح 71فیصد ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت وزارت صحت میں برسرروزگار اومانیوں کی گنتی 39,220 ہے۔ آہستہ آہستہ مزید غیر مُلکیوں کی ملازمتیں ختم کر کے اُن کی جگہ ہزاروں اومانیوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اومانی حکومت نے جنوری 2018ء میں 90 کے قریب پیشوں میں غیر مُلکیوں کے لیے ویزہ جاری کرنے پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔ یکم جولائی 2018ء کو اس مُدت میں مزید چھے ماہ کی توسیع کی گئی اور پھر یکم جنوری 2019ء کو بھی مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ یہ پابندی ابھی تک برقرار ہے۔ غیر مُلکیوں کو ورک ویزہ کے اجراء میں پابندی کے اس دورانیے میں ہزاروں اومانی بھرتی کیے جا چکے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اومان میں موجودافرادی قوت کا 71 فیصد غیر مُلکی افراد پر مشتمل ہے جبکہ مقامی افراد کی گنتی محض 29 فیصد ہے۔ غیر مُلکیوں پر پابندی کے بعد اومان میں غیر مُلکی اور مقامی افرا دکے مابین آبادی کا عدم توازن بھی اب کافی حد تک کم ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں