اومان کے نئے سلطان نے اہم حکم نامہ جاری کر دیا
سلطان ھیثم بن طارق نے اپنے نام کے ساتھ اعلیٰ حضرت اور السلطان المعظم لگانے سے منع کر دیا
محمد عرفان منگل 28 جنوری 2020 16:02
(جاری ہے)
سلطان ھیثم بن طارق کی جانب سے تمام وزارء اور مشیران کو جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ”میرے لیے یہ باعثِ اعزاز بات ہو گی کہ آپ مجھے سرکاری اور نجی نوعیت کی خط و کتاب میں ’مولانا، اعلیٰ حضرت، عزت ماب سلطان معظم کے القاب سے مخاطب نہ کریں، بلکہ صرف ھیثم بن طارق سلطان عمان ہی لکھا اور بولا جائے۔
واضح رہے کہ سلطان اومان کے ہر دلعزیز حکمران سلطان قابوس بن سعید 10 جنوری 2020ء کو طویل علالت کے بعد79 سال کی عمر میں انتقال فرما گئے تھے۔ سلطان قابوس نے 50 سال تک سلطنت عُمان کی باگ ڈور سنبھالے رکھی۔جس پر اومان میں سرکاری طور پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سلطان قابوس کے بعد دُنیا بھر کی توجہ اس بات پر لگ گئی تھی کہ اُن کی جگہ اب کون سلطنت عمان کا انتظام سنبھالے گا جو اُنہی کے جیسے ویژن اور ترقی پسندانہ سوچ کو لے کر آگے چلے اور مملکت کو مزید ترقی کی بلندیوں پر فائز کر دے۔ سلطان قابوس ایک نیک دِل اور عادل حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے۔بعد میں ہیثم بن طارق السعید ، سلطان قابوس کے جانشین نامزد کر دیئے گئے ۔ ہیثم بن طارق نے آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ عمان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل اور انڈر سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 13 اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئے اور ان کی عمراس وقت 65 سال ہے۔مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عمان ایئر کا لاہور اور اسلام آباد کیلئے فلائٹ آپریشن منسوخ
عمان کا چند کرنسی نوٹ ختم کرنے کا اعلان
عمان آنے جانے والے غیرملکی مسافروں کیلئے خوشخبری
مسقط اور ابوظہبی کے درمیان نئی بس سروس کا اعلان
عمان سعودی سرحد پر منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
عمان کا 12 ربیع الاول پر عام تعطیل کا اعلان
عمان ایئر کا تمام پروازوں پر 20 فیصد تک رعایت کا اعلان
خلیجی ممالک غیرملکی کارکنوں کیلئے اینڈ آف سروس سسٹم تیار کریں گے
عمان جانے والے پاکستانیوں کیلئے آئندہ ماہ سے مزید سفری سہولیات
مسقط سے جانیوالی فلائیٹ کے 113 مسافر اسمگلنگ میں ملوث نکلے
عمان کا ایئرپورٹس پر ٹیکسی سروسز کیلئے نئے لائسنس دینے کا فیصلہ
عمان سے بھارت کی پرواز میں مسافر کی موت‘ کسی کو بھی پتا نہ چل سکا
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری
-
رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر مسجد الحرام میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا، تا حد نگاہ نمازی ہی نمازی نظر آئے
-
امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری
-
وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ
-
"30 سیکنڈز تک زمین لرزتی رہی"