عمان کے دروازے غیرملکیوں کے لیے بند، جمعہ کے اجتماعات روک دیئے گئے

خلیجی ممالک سے عمان آنے والے تمام افراد کا 14 دن کے لیے قرنطینہ میں قیام لازمی ہوگا،حکومت

پیر 16 مارچ 2020 11:30

عمان کے دروازے غیرملکیوں کے لیے بند، جمعہ کے اجتماعات روک دیئے گئے
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2020ء) خلیجی ریاست سلطنت عمان کرونا وائرس سے بچائو کے لیے متعدد ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ سلطنت عمان نے خلیجی ممالک کے باشندوں کے علاوہ دیگر دنیا کے لوگوں کے لیے ملک میں داخلے کے دروازے بند کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی طرف سے متعلقہ انتظامیہ کو بتا یاگیا کہ ملک میں داخلے کے بری، فضائی اور بحری راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور خلیجی ملکوں کے شہریوں کے سوا کسی کو ملک میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

خلیجی ممالک سے سلطنت عمان آنے والے تمام افراد کا 14 دن کے لیے قرنطینہ میں قیام لازمی ہوگا۔اس کے علاوہ سلطنت عمان نے عوامی پارکوں کو بند رکھنے ، نماز جمعہ کے اجتماعات کی اور شادی بیاہ جیسے سماجی اجتماعات پربھی عارضی طورپر پابندی عاید کردی ہے۔ نئے فیصلوں کا اطلاق آج17 مارچ بہ روز منگل ہوگا۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں