ہالی وڈ کی میگا بجٹ سائنس فکشن فلم اینڈرز گیم کا پہلا مکمل ٹریلیر جاری

پیر 8 جولائی 2013 15:01

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8جولائی 2013ء) ہیرسن فورڈ اور سر بین کنگزلے ایک ساتھ،ہالی وڈ کی میگا بجٹ سائنس فکشن فلم اینڈرز گیم کا پہلا مکمل ٹریلیر جاری کر دیا گیا۔ہالی وڈ کی یہ نئی پیشکش انیس سو اسی کی دہائی کے بیسٹ سیلر ناول سے ماخوز ہے۔

(جاری ہے)

امریکی مصنف orson scott card کی ملٹری سائنس فکشن کتاب پر مبنی اینڈرز گیم کو فلم کی صورت میں بڑی اسکرین کے لئے ہدائت کار گیون ہڈ نے تخلیق کیا ہے۔

ہالی وڈ لیجنڈز ہریسن فورڈ اور سر بین کنگزلے کا فلم میں اہم کردار ہے۔ فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے دنیا پر حملوں سے بچنے کے لئے ایڈوانس ملٹری اسکول میں ایک ذہین بچے کی تربیت اور اسے دئے جانے والے مشن کے گرد گھومتی ہے۔ایک سو دس ملین ڈالر کی لاگت سے تیارکردہ ہالی وڈ کی میگا بجٹ سائنس فکشن کا یہ پہلا مکمل ٹریلر ہے۔enders gameیکم نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں