اومان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 98مریض سامنے آ گئے

مملکت میں کورونا سے مرنے والوں کی گنتی 12 ہو گئی، 858 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 6 مئی 2020 17:27

اومان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 98مریض سامنے آ گئے
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -6مئی2020ء) خلیجی ریاست اومان میں مزید 98 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد مملکت میں کورونا مریضوں کی گنتی 2,735 تک جا پہنچی ہے۔ اومانی وزارت صحت کے مطابق نئے مریضوں میں اومانی اور غیر مُلکی دونوں شہری شامل ہیں ۔نئے مریضوں میں 42اومانی ہیں جبکہ 56 غیر ملکی ہیں۔ اومان میں اب تک کورونا کے 12 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

جبکہ 858کورونامریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ رمضان سے قبل کئی ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے بعد اومانی حکومت کی جانب سے تجارتی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔سلطنت اومان نے منی ایکس چینج اور گاڑیوں کی مرمت کی دکانوں سمیت مختلف تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس تاریخ سے یہ کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

حکومتی بیان کے مطابق بیان کے مطابق جن کاروباروں اور کاموں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جارہی ہے، ان کے نام یہ ہیں: کاروں کی ورکشاپیں اور ان کے فاضل پرزہ جات کی دکانیں، مچھیروں کی کشتیوں کی مرمت اور فاضل پرزہ جات کی دکانیں ،برقی آلات اور کمپیوٹر کی دکانیں ،گھریلو آلات اور سیٹلائٹ ٹرانسمیشن کے آلات اور مرمت کی دکانیں۔اس کے علاوہ کاریں اور آلات کرائے پر دینے کا کاروبار کرنے والی دکانیں ،اسٹیشنری کی دکانیں ،پرنٹنگ کی دکانیں،تیل تبدیلی اور کار ٹائر شاپس اور منی ایکس چینج وغیرہ شامل ہیں۔

اومان نیوز ایجنسی نے اپنے ٹویٹراکاوٴنٹ پر کرونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کی ذمے دار ملک کی سپریم کمیٹی کا ایک بیان جاری کیا ہے۔اس میں اس نے مختلف کاروباروں کی ایک فہرست جاری کی ہے،جنھیں قواعد وضوابط کے تحت دوبارہ کام کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔بیان کے مطابق ایک وقت میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصول کے تحت صرف دو گاہکوں کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ نیز تمام کاروباری سرگرمیوں کے دوران میں صحت وصفائی کے اصولوں کی پیروی کی جانی چاہیے۔اومان میں کاروباروں کو ایسے وقت میں جزوی طور پر دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جب کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں