خلیجی ریاست عمان مینں کورونا کیسز کی گنتی 8 ہزار سے بڑھ گئی
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 348 نئے کیسز سامنے آ گئے،2,067 صحت یاب
محمد عرفان بدھ 27 مئی 2020 15:50
(جاری ہے)
درجنوں افراد آئی سی یو میں داخل ہیں۔ جبکہ 2,067 صحت یاب ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ عمان میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی لگائی گئی تھی۔ سلطنت کے سلطان نے کورونا کے باعث عید کے اجتماعات پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کو پندرہ سو اومانی ریال کے جرمانے اور گرفتاری کا حکم دے دیا تھا۔
عمان کے سلطان نے کہا ہے کہ وبا کے دور میں روایات پر عمل کرنا خطرناک ہوسکتا ے اس لیے عید کے اجتماعات نہیں ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی سپریم کمیٹی نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اس حوالے سے قانون شکنی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں اور عارضی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ اس کے ساتھ ہی کمیٹی نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ملک میں ہر شخص تمام کمرشل اور صنعتی جگہوں پر ماسک پہن کر جائے گا، اس کے علاوہ پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔وزارت صحت نے ایک بیان میں لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور الگ تھلگ رہنے کے لیے رہ نما ہدایات پر عمل درآمد کریں تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ”عزم کے ساتھ صحت کی تنہائی اور سماجی فاصلہ اختیار کرکے ہم خود بچے رہیں گے اور اپنے خاندانوں اور کمیونٹی میں بھی کرونا وائرس کو پھیلنے سے روک سکیں گے۔“اومانی حکومت نے سلطنت میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے تھے۔دارالحکومت مسقط اور دوسرے بڑے شہروں میں لاک ڈاوٴن نافذ کردیا گیا تھا اور اس میں مئی کے آخر تک توسیع کردی گئی ہے۔ سلطنت بھر میں رمضان المبارک میں اجتماعات پر پابندی عاید ہے۔اس کے علاوہ عوامی ٹرانسپورٹ بھی معطل کر رکھی ہے۔بسیں ، فراری اور ٹیکسیاں چلانے پر پابندی عاید ہے۔ مساجد ، ریستوران ، کافی شاپس بھی بند ہیں البتہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دکانیں اور دوا خانے کھلے ہیں۔نیز بعض کاروباروں کو کڑی شرائط کے ساتھ حال ہی میں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اومانی حکومت کی جانب سے مملکت بھر میں کورونا کے مریضوں کی تشخیص کے لیے مفت ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عمان ایئر کا لاہور اور اسلام آباد کیلئے فلائٹ آپریشن منسوخ
عمان کا چند کرنسی نوٹ ختم کرنے کا اعلان
عمان آنے جانے والے غیرملکی مسافروں کیلئے خوشخبری
مسقط اور ابوظہبی کے درمیان نئی بس سروس کا اعلان
عمان سعودی سرحد پر منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
عمان کا 12 ربیع الاول پر عام تعطیل کا اعلان
عمان ایئر کا تمام پروازوں پر 20 فیصد تک رعایت کا اعلان
خلیجی ممالک غیرملکی کارکنوں کیلئے اینڈ آف سروس سسٹم تیار کریں گے
عمان جانے والے پاکستانیوں کیلئے آئندہ ماہ سے مزید سفری سہولیات
مسقط سے جانیوالی فلائیٹ کے 113 مسافر اسمگلنگ میں ملوث نکلے
عمان کا ایئرپورٹس پر ٹیکسی سروسز کیلئے نئے لائسنس دینے کا فیصلہ
عمان سے بھارت کی پرواز میں مسافر کی موت‘ کسی کو بھی پتا نہ چل سکا
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری