عمان میں کورونا مریضوں کی گنتی 15 ہزار سے بڑھ گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 770 نئے کیسز سامنے آ گئے، مزید 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 5 جون 2020 16:27

عمان میں کورونا مریضوں کی گنتی 15 ہزار سے بڑھ گئی
مسقط (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 جون 2020ء) خلیجی ریاست عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 770 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی گنتی 15,086 تک جا پہنچی ہے۔ نئے مریضوں میں427 تارکین شامل ہیں جبکہ مقامی افراد کی گنتی343 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز مملکت میں کوروناکے پانچ مریض دم توڑ گئے جن میں تارکین وطن بھی شامل تھے۔

ان تازہ ترین ہلاکتوں کے بعد مملکت میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی گنتی 72 ہو گئی ہے۔ اس وقت 60 افراد آئی سی یو میں داخل ہیں۔ جبکہ 3,451 صحت یاب ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2,463 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کمیٹی نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ کورونا سے متعلق قواعد و ضوابہ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں اور عارضی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی کمیٹی نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ملک میں ہر شخص تمام کمرشل اور صنعتی جگہوں پر ماسک پہن کر جائے گا، اس کے علاوہ پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔وزارت صحت نے ایک بیان میں لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور الگ تھلگ رہنے کے لیے رہ نما ہدایات پر عمل درآمد کریں تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ”عزم کے ساتھ صحت کی تنہائی اور سماجی فاصلہ اختیار کرکے ہم خود بچے رہیں گے اور اپنے خاندانوں اور کمیونٹی میں بھی کرونا وائرس کو پھیلنے سے روک سکیں گے۔“اومانی حکومت نے سلطنت میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے تھے۔دارالحکومت مسقط اور دوسرے بڑے شہروں میں لاک ڈاوٴن نافذ کردیا گیا تھا اور اس میں مئی کے آخر تک توسیع کردی گئی ہے۔

سلطنت بھر میں رمضان المبارک میں اجتماعات پر پابندی عاید ہے۔اس کے علاوہ عوامی ٹرانسپورٹ بھی معطل کر رکھی ہے۔بسیں ، فراری اور ٹیکسیاں چلانے پر پابندی عاید ہے۔ مساجد ، ریستوران ، کافی شاپس بھی بند ہیں البتہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دکانیں اور دوا خانے کھلے ہیں۔ نیز بعض کاروباروں کو کڑی شرائط کے ساتھ حال ہی میں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اومانی حکومت کی جانب سے مملکت بھر میں کورونا کے مریضوں کی تشخیص کے لیے مفت ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں