خلیجی ریاست اومان میں پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیاریاں مکمل

اومانی کابینہ کے مطابق ظوفر میں لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی ہے، تمام سیاحتی ویزوں میں مارچ 2021ء تک توسیع کر دی گئی، امارات کے ساتھ سرحدیں کھولنے کے لیے بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 11 جون 2020 14:52

خلیجی ریاست اومان میں پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیاریاں مکمل
مسقط(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2020ء) خلیجی ریاست اومان میں تمام ایئرپورٹس کو پروازوں کے لیے کھولنے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد امکان ہے کہ مستقبل قریب میں ان ایئر پورٹس کو مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اومانی کابینہ کی آج ہونے والی والی پریس کانفرنس میں مملکت میں کورونا سے متعلق صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت نے بتایا کہ دُقم کو 13 جون سے لے کر 3 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں کورونا مریضوں کے لیے 147 بیڈ موجود ہیں، جن کی گنتی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر سیف الابری نے انکشاف کیا کہ 232 اومانی ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اومان میں مقیم افراد میں کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

ریاست میں کورونا سے متعلق احکامات نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ایوی ایشن اور ایئرپورٹس سے متعلق تمام پروٹوکولز اور مطلوبہ معیار مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مملکت میں کورونا کے 1,067 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ظوفر میں بھی سخت پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جس کے بعد کسی کو اس علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، جب تک کورونا کیسز میں کمی نہیں ہو جاتی، ظوفر میں عائد پابندیاں جاری رہیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں کے کہا کہ اب تک کورونا کی کوئی کامیاب دوا سامنے نہیں آ سکی۔ وزیر سیاحت نے بتایا کہ یکم مارچ سے 31 اگست 2020ء کے دوران جاری کیے گئے سیاحتی ویزوں کی مُدت میں مارچ 2021 تک توسیع کی جار ہی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ امارات کے ساتھ سرحدیں کھولنے کے لیے بھی تیاریاں ہو رہی ہیں، اس حوالے سے ایک جامع پلان تشکیل دیا جار ہا ہے۔ 

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں