عمان میں کورونا کے یومیہ ریکارڈ1,117 مریض سامنے آ گئے

نئے مریضوں کے بعد مملکت میں کورونامریضوں کی گنتی 21,071ہو گئی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 12 جون 2020 16:22

عمان میں کورونا کے یومیہ ریکارڈ1,117 مریض سامنے آ گئے
مسقط(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12جون 2020ء) خلیجی ریاست عمان میں کورونا کی وبا مزید طاقتور ہوتی جا رہی ہے۔ اومانی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,117 کیسز سامنے آئے ہیں ، جو اب تک کے یومیہ کیسز کا ایک ریکارڈ ہے۔ نئے کیسز کی تشخیص کے بعد مملکت میں کورونامریضوں کی گنتی 21,071ہو گئی ہے۔ تازہ ترین کورونا متاثرین میں 647 تارکین وطن ہیں جبکہ 470 مقامی باشندے ہیں۔

مملکت میں اب تک 4,789 افراد کورونا سے صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں، جبکہ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی گنتی 16 ہزار سے زائد ہے۔واضح رہے کہ سپریم کمیٹی نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ کورونا سے متعلق قواعد و ضوابہ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں اور عارضی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی کمیٹی نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ملک میں ہر شخص تمام کمرشل اور صنعتی جگہوں پر ماسک پہن کر جائے گا، اس کے علاوہ پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور الگ تھلگ رہنے کے لیے رہ نما ہدایات پر عمل درآمد کریں تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ”عزم کے ساتھ صحت کی تنہائی اور سماجی فاصلہ اختیار کرکے ہم خود بچے رہیں گے اور اپنے خاندانوں اور کمیونٹی میں بھی کرونا وائرس کو پھیلنے سے روک سکیں گے۔

“اومانی حکومت نے سلطنت میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے تھے۔ عوامی ٹرانسپورٹ بھی معطل کر رکھی ہے۔بسیں ، فراری اور ٹیکسیاں چلانے پر پابندی عاید ہے۔ مساجد ، ریستوران ، کافی شاپس بھی بند ہیں البتہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دکانیں اور دوا خانے کھلے ہیں۔نیز بعض کاروباروں کو کڑی شرائط کے ساتھ حال ہی میں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اومانی حکومت کی جانب سے مملکت بھر میں کورونا کے مریضوں کی تشخیص کے لیے مفت ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں