عُمان میں ایک ہی روز میں کورونا کے ریکارڈ 1605کیسز سامنے آ گئے

مملکت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 31,076 ہو گئی، مزید 6 مریض چل بسے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 23 جون 2020 10:30

عُمان میں ایک ہی روز میں کورونا کے ریکارڈ 1605کیسز سامنے آ گئے
عُمان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جون 2020ء) خلیجی ریاست عُمان میں کورونا مریضوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عمان میں 1605 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو اس خلیجی ریاست میں اب تک کے ریکارڈ یومیہ کیسز ہیں۔نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد مملکت میں کورونا کیسز کی مجموعی گنتی 31,076ہو گئی ہے۔ نئے کیسز میں 921 تارکین وطن ہیں جب کہ 684 کا تعلق عُمان سے ہے۔

مملکت میں کورونا کے مزید 6 مریض چل بسے، جو کہ اب تک کی ریکارڈ یومیہ اموات ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 137 افراد کورونا کے ہاتھوں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ عْمان میں کرونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، گزشتہ روز مزید 856 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک شفایاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 16408 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے مطابق اس وقت پندرہ ہزار سے زائد افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 100مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

وزارت صحت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں اور رہ نما ہدایات کے مطابق سماجی دوری اختیار کریں۔دوسری جانب عمانی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ عمان میں مقیم افراد کورونا کے علاج کے اشتہاروں پر توجہ نہ دیں کیونکہ بہت سے جعلساز اور فراڈیئے کورونا کے علاج کے نام پر لوگوں کی لُوٹ مار کر رہے ہیں۔

رائل عمان پولیس (آر او پی) نے اپنے پیغام میں شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کوویڈ 19کے علاج معالجے کی فراہمی کا دعویٰ کرنے والے اشتہارات پر ہرگز دھیان نہ دیں ۔ یہ بات رائل عمان پولیس نے اپنے ایک آن لائن جاری بیان میں کہی۔آر او پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل انکوائریز اینڈ انویسٹی گیشن نے مختلف ذرائع ابلاغ اور اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایسے اشتہارات جو کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ہیں عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان پر یقین نہ کریں۔کیونکہ مختلف طریقوں سے کورونا وائرس کے علاج کا دعویٰ کرنے والے عوام کو گمراہ کررہے ہیں، لہٰذا شہری ایسے جعل سازوں اور دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں اور احتیاط سے کام لیتے ہوئے ان اشتہارات پر کوئی دھیان نہ دیں۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں