عمان میں کورونا کیسز کی گنتی 83,769 ہو گئی

گزشتہ روز 163 کیسز سامنے آئے، ہلاکتیں 609 تک جاپہنچیں

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 22 اگست 2020 17:15

عمان میں کورونا کیسز کی گنتی 83,769 ہو گئی
مسقط(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2020ء) خلیجی ریاست عُمان میں کورونا کیسز کی رفتارکم ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عمان میں163نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد مملکت میں کورونا کیسز کی مجموعی گنتی 83,769ہو گئی ہے۔ نئے کیسز میں زیادہ تر کا تعلق عمان سے ہے۔ مملکت میں کورونا کے مزید6مریض چل بسے ۔ اب تک مجموعی طور پر609 افراد کورونا کے ہاتھوں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔

عْمان میں کرونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، گزشتہ روز مزیدسینکڑوں مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک شفایاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد78,386 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق اس وقت151مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔وزارت صحت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں اور رہ نما ہدایات کے مطابق سماجی دوری اختیار کریں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عمانی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ عمان میں مقیم افراد کورونا کے علاج کے اشتہاروں پر توجہ نہ دیں کیونکہ بہت سے جعلساز اور فراڈیئے کورونا کے علاج کے نام پر لوگوں کی لُوٹ مار کر رہے ہیں۔ رائل عمان پولیس (آر او پی) نے اپنے پیغام میں شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کوویڈ 19کے علاج معالجے کی فراہمی کا دعویٰ کرنے والے اشتہارات پر ہرگز دھیان نہ دیں ۔

یہ بات رائل عمان پولیس نے اپنے ایک آن لائن جاری بیان میں کہی۔آر او پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل انکوائریز اینڈ انویسٹی گیشن نے مختلف ذرائع ابلاغ اور اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایسے اشتہارات جو کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ہیں عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان پر یقین نہ کریں۔کیونکہ مختلف طریقوں سے کورونا وائرس کے علاج کا دعویٰ کرنے والے عوام کو گمراہ کررہے ہیں، لہٰذا شہری ایسے جعل سازوں اور دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں اور احتیاط سے کام لیتے ہوئے ان اشتہارات پر کوئی دھیان نہ دیں۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں