عمان نے غیر قانونی تارکین وطن کو خوش خبری سُنا دی

ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈرز کو مملکت میں مزید 14 روز قیام کی مہلت دے دی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 21 جنوری 2021 17:40

عمان نے غیر قانونی تارکین وطن کو خوش خبری سُنا دی
مسقط(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری2021ء) خلیجی ریاست عمان نے ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈرز کو اہم ریلیف دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمان نے اعلان کیا ہے کہ کہ غیر قانونی تارکین وطن مملکت میں مزید 14 روز قیام کر سکیں گے۔ اُردو نیو زکے مطابق عمان نے ویزہ کے بغیر ملک میں رہنے کی مدت بڑھا کر چودہ دن تک کر دی ہے۔عرب نیوز کے مطابق عمان کی شاہی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ’103 ممالک سے آنے والے افراد عمان میں چودہ دن کے لیے ویزہ کے بغیر رہ سکتے ہیں۔

‘گذشتہ سال دسمبر میں عمان نے اعلان کیا تھا کہ ’پرتگال، سویڈن، اٹلی، جاپان، ہانگ کانگ، امریکہ، آرمینیا، ایکواڈور اور چلی سے آنے والے اینٹری ویزہ کے بغیر عمان میں دس دن تک قیام کر سکتے ہیں۔عمان کی شاہی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’سیاحتی شعبے کے فروغ کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 103 ممالک سے تعلق رکھنے والوں کے لیے اینٹری ویزہ کی شرط کو ختم کرتے ہوئے عمان میں چودہ دن کے لیے رہنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

‘تاہم ان ممالک کے شہریوں کو ملک میں داخل ہونے کے لیے ضروری شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوگا، جن میں ہوٹل کی بکنگ، ہیلتھ انشورنس، واپسی کا ٹکٹ اور کورونا کا ٹیسٹ شامل ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد عمان نے تمام بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔عمان کی جانب سے غیر قانونی تارکین کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے جن میں پاکستانی، بھارتی اور دیگر ممالک کے باشندے بھی شامل ہیں۔

ایک تازہ ترین کارروائی کے نتیجے میں عمانی پولیس نے ایک درجن سے زائد پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے جو عمان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ ان افراد کو گرفتار کرنے کے بعد پاکستان واپس بھجوا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسقط سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی پرواز کے ذریعے 14 غیر قانونی تارکین وطن کو ملتان پہنچا دیا گیا۔ان غیر قانونی تارکین کو ملتان میں پی آئی اے کی پرواز پی کے 172 کے ذریعہ مسقط سے 14 غیر قانونی تارکین وطن کو ملتان ائیر پورٹ پہنچا یا گیا۔ڈی پورٹ کیے گئے تمام افراد کو پی آئی اے کے عملے نے ایئرپورٹ پر موجود ایف آئی اے اہلکاروں کو حوالے کر دیا گیا ہے۔ جنہیں ایف آئی سرکل آفس منتقل کر دیاگیا ہے۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں