عمان میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو مسقط میں مکان خریدنے کی اجازت مل گئی

ایسے تارکین وطن جو 23 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں وہ 99 سال کی مدت کے لیے کثیر المنزلہ رہائشی اور تجارتی عمارتوں میں یوسفکٹ سسٹم کے تحت ہاؤسنگ یونٹ خرید سکتے ہیں، شرائط بھی بتادی گئیں

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 16 ستمبر 2021 17:51

عمان میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو مسقط میں مکان خریدنے کی اجازت مل گئی
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 ستمبر 2021ء ) خلیجی ریاست عمان میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو مسقط میں مکان خریدنے کی اجازت مل گئی ، ایسے تارکین وطن جو 23 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں وہ 99 سال کی مدت کے لیے کثیر المنزلہ رہائشی اور تجارتی عمارتوں میں یوسفکٹ سسٹم کے تحت ہاؤسنگ یونٹ خرید سکتے ہیں بشرطیکہ درخواست جمع کراتے وقت ان کے پاس کم از کم دو سال سے زائد عرصے کا رہائشی ویزا ہو۔

ٹائمز آف عمان کے مطابق ہاؤسنگ اینڈ اربن پلاننگ کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ دستاویز سے معلوم ہوا ہے کہ نئے متعارف کرائے گئے خریداری نظام کے تحت تارکین وطن ذاتی طور پر یا اپنے کسی فرسٹ ڈگری رشتہ داروں کے ساتھ شراکت داری میں مکان خریدنے کا حق دیا گیا ہے ، نئے نظام میں گارنٹی کے ساتھ رئیل اسٹیٹ یونٹ کی فنانسنگ حاصل کرنے ، رہائشی رئیل اسٹیٹ یونٹ کو 4 سال گزر جانے کے بعد گرانے اور موت کے بعد اس کے استعمال کا حق اپنے قانونی وارثوں کو منتقل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عمارت کے مالک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ غیر ملکیوں کو ہاؤسنگ یونٹ کا 40 فیصد استعمال کرنے کے لیے دے سکتا ہے ، بشرطیکہ ایک ہی قومیت کے خریدار 20 فیصد سے زیادہ نہ ہوں ، تاہم عمارت کی خریداری کی شرائط سے متعلق وزارت نے واضح کیا ہے کہ اسے فروخت کے لیے مخصوص جگہ کے اندر ہونا چاہیئے اور وزارت کی طرف سے لائسنس یافتہ ہونا چاہیے جب کہ یہ چار منزلوں سے کم کی رہائشی عمارت ہو اور اسے تعمیر کیے ہوئے چار سال سے زیادہ کا عرصے نہ ہوا ہو ، اپارٹمنٹ میں کمروں کی تعداد 2 بیڈروم یونٹ ہو۔

اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ رہائشی یونٹ کی قیمت مسقط کی گورنری میں 45 ہزار عمانی ریال یا اس سے زیادہ اور سلطنت کی باقی گورنریوں میں 35 ہزار عمانی ریال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیئے جب کہ ایک عمارت میں ہاؤسنگ یونٹس کی تعداد 40 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ مزید یہ کہ پہلے مرحلے پر مسقط گورنریٹ وہ واحد جگہ ہے جہاں سے تارکین وطن کے لیے مکان کی خریداری دی سہولت دینے کے اس منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر اس میں مسقط کی گورنریٹ میں مخصوص مقامات الامارت ، بوشر اور السیب شامل ہیں ، جن میں بھی مخصوص علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جب کہ دوسری جگہوں کا تعین بعد میں دیگر گورنریٹس میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments