عمان ؛ 2500 سے زائد کمپنیوں کی غیر ملکیوں کے ویزوں کی تجدید کیلئے درخواستیں

جنوری 2020 سے جولائی 2021 تک غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کارڈ اور رہائش گاہوں کی تجدید کے لیے درخواست پیش کرنے والے تجارتی اداروں کی تعداد تقریباً 2544 تک پہنچ گئی

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 18 ستمبر 2021 15:24

عمان ؛ 2500 سے زائد کمپنیوں کی غیر ملکیوں کے ویزوں کی تجدید کیلئے درخواستیں
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 ستمبر 2021ء ) خلیجی ریاست عمان میں 2500 سے زائد کمپنیوں نے غیر ملکیوں کے ویزوں کی تجدید کیلئے درخواستیں جمع کرادیں۔ عمانی میڈیا کے مطابق ملک میں 2500 سے زیادہ تجارتی اداروں کی جانب سے الیکٹرانک طریقہ کار سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کارڈز اور رہائش گاہوں کی تجدید کی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ اس حوالے سے وزارت تجارت و صنعت اور سرمایہ کاری پروموشن (ایم او سی آئی آئی پی) نے بتایا ہے کہ جنوری 2020 سے جولائی 2021 تک غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کارڈ اور رہائش گاہوں کی تجدید کے لیے درخواست پیش کرنے والے تجارتی اداروں کی تعداد تقریباً 2544 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری طرف عمان میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو مسقط میں مکان خریدنے کی اجازت مل گئی ، ایسے تارکین وطن جو 23 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں وہ 99 سال کی مدت کے لیے کثیر المنزلہ رہائشی اور تجارتی عمارتوں میں یوسفکٹ سسٹم کے تحت ہاؤسنگ یونٹ خرید سکتے ہیں بشرطیکہ درخواست جمع کراتے وقت ان کے پاس کم از کم دو سال سے زائد عرصے کا رہائشی ویزا ہو۔

(جاری ہے)

ہاؤسنگ اینڈ اربن پلاننگ کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ دستاویز سے معلوم ہوا ہے کہ نئے متعارف کرائے گئے خریداری نظام کے تحت تارکین وطن ذاتی طور پر یا اپنے کسی فرسٹ ڈگری رشتہ داروں کے ساتھ شراکت داری میں مکان خریدنے کا حق دیا گیا ہے ، نئے نظام میں گارنٹی کے ساتھ رئیل اسٹیٹ یونٹ کی فنانسنگ حاصل کرنے ، رہائشی رئیل اسٹیٹ یونٹ کو 4 سال گزر جانے کے بعد گرانے اور موت کے بعد اس کے استعمال کا حق اپنے قانونی وارثوں کو منتقل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

عمارت کے مالک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ غیر ملکیوں کو ہاؤسنگ یونٹ کا 40 فیصد استعمال کرنے کے لیے دے سکتا ہے ، بشرطیکہ ایک ہی قومیت کے خریدار 20 فیصد سے زیادہ نہ ہوں ، تاہم عمارت کی خریداری کی شرائط سے متعلق وزارت نے واضح کیا ہے کہ اسے فروخت کے لیے مخصوص جگہ کے اندر ہونا چاہیئے اور وزارت کی طرف سے لائسنس یافتہ ہونا چاہیے جب کہ یہ چار منزلوں سے کم کی رہائشی عمارت ہو اور اسے تعمیر کیے ہوئے چار سال سے زیادہ کا عرصے نہ ہوا ہو ، اپارٹمنٹ میں کمروں کی تعداد 2 بیڈروم یونٹ ہو۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں