عمان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 11 غیرملکی گرفتار

کوسٹ گارڈ پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے کر غیر قانونی طور پر قات اور سمگل شدہ سگریٹ کے ساتھ ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی تین کشتیوں کو پکڑا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 20 اکتوبر 2021 15:57

عمان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 11 غیرملکی گرفتار
مسقط ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اکتوبر 2021ء ) خلیجی سلطنت عمان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 11 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ عمانی میڈیا کے مطابق 11 غیر ملکی شہریوں کو رائل عمان پولیس (ROP) نے غیر قانونی طور پر سلطنت عمان میں داخل ہونے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے، اس ضمن میں رائل عمان پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈوفر گورنریٹ میں کوسٹ گارڈ پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے کر غیر قانونی طور پر قات اور سمگل شدہ سگریٹ کے ساتھ ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی تین کشتیوں کو پکڑ لیا جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں رائل عمان پولیس نے 4 غیر ملکی خواتین کو غیر اخلاقی حرکتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے ، اس ضمن میں آر او پی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار غیر ملکی خواتین کو بشار کے ولایت میں ایک اپارٹمنٹ میں عوامی اخلاقیات کے برعکس کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، جنہوں نے غیر ملکیوں کے لیے کام اور رہائش کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ، اس لیے ان کے خلاف قانونی طریقہ کار اختیار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادھر عمان میں ہی اسمگلنگ کی ایک کوشش بھی ناکام بنا دی گئی ، عمان کسٹمز کی جانب سے ملک میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی، اس سلسلے میں عمان کسٹمز کی جانب سے عمل میں لائی گئی کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں ملاوٹ شدہ تمباکو کے مختلف مصنوعات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا۔ عمان کسٹمز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الواجہ پورٹ کسٹمز نے بڑی مقدار میں ملاوٹ شدہ تمباکو کی مصنوعات کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا ہے ، جو ٹرک کے ٹائروں کے اندر سختی سے چھپائی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں