عمان ؛ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث 4 غیر ملکی گرفتار

ملزمان اپنے اہداف کے ساتھ بات چیت کے لیے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے تھے ۔ رائل عمان پولیس

Sajid Ali ساجد علی منگل 9 نومبر 2021 16:36

عمان ؛ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث 4 غیر ملکی گرفتار
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 نومبر 2021ء ) رائل عمان پولیس نے غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے پر 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق رائل عمان پولیس کی طرف سے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے کے الزام میں 2 خواتین سمیت 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے ، اس مقصد کے لیے کارروائی شمالی الشرقیہ گورنریٹ پولیس کمانڈ کی جانب سے عمل میں لائی گئی ، ملزمان اپنے اہداف کے ساتھ بات چیت کے لیے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے تھے اور ایک بار بات چیت شروع ہونے کے بعد یہ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پائے گئے ، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے ۔

دوسری طرف عمان ہی میں ایک اپارٹمنٹ پر غیر اخلاقی حرکات میں ملوث 4 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ، رائل عمان پولیس نے 4 غیر ملکی خواتین کو غیر اخلاقی حرکتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے ، اس ضمن میں آر او پی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار غیر ملکی خواتین کو بشار کے ولایت میں ایک اپارٹمنٹ میں عوامی اخلاقیات کے برعکس کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، جنہوں نے غیر ملکیوں کے لیے کام اور رہائش کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ، اس لیے ان کے خلاف قانونی طریقہ کار اختیار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ادھر عمان میں ہی اسمگلنگ کی ایک کوشش بھی ناکام بنا دی گئی ، عمان کسٹمز کی جانب سے ملک میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی، اس سلسلے میں عمان کسٹمز کی جانب سے عمل میں لائی گئی کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں ملاوٹ شدہ تمباکو کے مختلف مصنوعات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا ، اس ضمن میں عمان کسٹمز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الواجہ پورٹ کسٹمز نے بڑی مقدار میں ملاوٹ شدہ تمباکو کی مصنوعات کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا ہے ، جو ٹرک کے ٹائروں کے اندر سختی سے چھپائی گئی تھیں ۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں