عمان ؛ تجارتی اسٹور سے چوری کرنے والے 5 غیر ملکی گرفتار

چوری شدہ اشیاء کی قیمت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 لاکھ روپے تھی

Sajid Ali ساجد علی منگل 16 نومبر 2021 13:26

عمان ؛ تجارتی اسٹور سے چوری کرنے والے 5 غیر ملکی گرفتار
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 نومبر 2021ء ) خلیجی سلطنت عمان کی رائل عمان پولیس نے جنوبی الشرقیہ گورنری میں ایک تجارتی اسٹور سے چوری کرنے پر 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق آر او پی کی طرف سے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی الشرقیہ گورنریٹ کی پولیس کمانڈ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انکوائریز اینڈ انویسٹی گیشن کے تعاون سے ایک کمرشل اسٹور سے چوری کے جرم کا ارتکاب کرنے والے 5 غیر ملکیوں کو چوری کیے گئے سامان سمیت گرفتار کیا ہے ، چوری شدہ اشیاء کی قیمت 10 ہزار عمانی ریال سے زیادہ تھی ۔

اسی طرح پولیس کمانڈ نے مارمول کے علاقے میں ایک کمپنی کے گودام سے غبن اور چوری کے الزام میں بھی 4 افراد کو گرفتار کیا ، اس واقعے میں تیل اور گیس کی سہولیات کی سکیورٹی پولیس کمانڈ نے مارمول کے علاقے میں رعایتی جگہ پر کام کرنے والی ایک کمپنی کے گودام سے غبن اور چوری کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا ، جن کے قبضے میں بڑی مقدار میں مسروقہ سامان تھا ، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف عمان میں غیرملکیوں کو مچھلیاں پکڑنا مہنگا پڑگیا ، سلطنت عمان میں ماہی گیری کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 10 غیر ملکی کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا ، اس مقصد کے لیے الدخیلیہ گورنریٹ میں مشترکہ معائنہ ٹیم کے ذریعہ 10 غیر ملکی کارکنوں کی ملک سے باہر ملک بدری کے لیے ضروری کارروائی کو مکمل کیا گیا ، ان کارکنوں کو آبی حیات کے قانون سے متعلق خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا تھا ۔

قبل ازیں رائل عمان پولیس نے غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے پر 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ، رائل عمان پولیس کی طرف سے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے کے الزام میں 2 خواتین سمیت 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ، اس مقصد کے لیے کارروائی شمالی الشرقیہ گورنریٹ پولیس کمانڈ کی جانب سے عمل میں لائی گئی ، ملزمان اپنے اہداف کے ساتھ بات چیت کے لیے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے تھے اور ایک بار بات چیت شروع ہونے کے بعد یہ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پائے گئے ، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے ۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں