عمان کے سرکاری محکموں میں درجنوں نئی بھرتیوں کا اشتہار جاری

وزارت محنت کےاشتہار میں ملازمت کے متعدد مواقع اور مالی ڈگریوں کے حامل افراد کے لیے متعدد ملازمتیں شامل ہیں

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 26 نومبر 2021 13:20

عمان کے سرکاری محکموں میں درجنوں نئی بھرتیوں کا اشتہار جاری
مسقط ( اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 نومبر 2021ء ) خلیجی سلطنت عمان کے سرکاری محکموں میں درجنوں نئی بھرتیوں کا اشتہار جاری کردیا گیا ، وزارت محنت کےاشتہار میں ملازمت کے متعدد مواقع اور مالی ڈگریوں کے حامل افراد کے لیے متعدد ملازمتیں شامل ہیں ۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق عمانی وزارت محنت نے ریاست کے انتظامی امور میں اسامیوں کے لیے اشتہار جاری کیا ہے۔

عمانی وزارت محنت کی جانب سے ریاست کے انتظامی امور میں اسامیوں کے لیے نواں اشتہار جاری کیا گیا ہے ، جس میں ملازمت کے متعدد مواقع ‘ روزگار کے معاہدے کے نظام اور مالی ڈگریوں کے حامل افراد کے لیے متعدد ملازمتیں شامل ہیں ، درج کردہ ملازمت کے مواقع مختلف تعلیمی قابلیت (عام تعلیمی سرٹیفکیٹ کے بعد بیچلر اور ڈپلومہ) میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح خلیجی سلطنت عمان نے کمپنیوں کے لیے غیرملکیوں کو بھرتی کرنے کے لائسنس کی رعایتی مدت میں بھی توسیع کردی ہے ، عمان کی وزارت محنت کی جانب سے غیرملکیوں کو بھرتی کرنے کے لائسنس کی رعایتی مدت میں توسیع کی گئی ہے جس کے تحت بیرون ملک سے افرادی قوت بھرتی کرنے کی اجازت دینے کے لائسنس کی مدت جو کہ 30 ستمبر 2021 کو ختم ہو رہی تھی اس کو بڑھا کر اب 31 دسمبر 2021 تک کردی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزارت محنت کی جانب سے نجی شعبے کی کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے تحت عالمی وباء کورونا وائرس کے اثرات کا سامنا کرنے کی وجہ سے غیر ملکی افرادی قوت بھرتی کرنے کے لائسنس کی سابقہ مہلت کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے ، وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ لائسنس کی مدت جو کہ پہلے 30 ستمبر 2021 کو ختم ہورہی تھی اب سال کے اختتام تک بڑھادی گئی ہے۔ 

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں