عمان ؛ غیراخلاقی حرکات میں ملوث ایک خاتون سمیت 10 ایشیائی باشندے پکڑے گئے

رائل عمان پولیس (ROP) نے غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے پر دس غیر ملکیوں کو گرفتار کیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 29 نومبر 2021 14:41

عمان ؛ غیراخلاقی حرکات میں ملوث ایک خاتون سمیت 10 ایشیائی باشندے پکڑے گئے
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر 2021ء ) خلیجی سلطنت عمان میں غیر اخلاقی حرکات میں ملوث 10 غیر ملکی پکڑے گئے ۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق رائل عمان پولیس (ROP) نے غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے پر دس غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے ، اس ضمن میں آر او پی نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی البطینہ گورنریٹ پولیس کمان نے ایک خاتون سمیت دس ایشیائی باشندوں کو غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ، ان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ مسقط گورنریٹ پولیس کمانڈ نے بھی مختلف ایشیائی قومیتوں کی 9 خواتین سمیت 20 افراد کو اخلاقیات اور عوامی مفاد کے منافی کاموں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں ماہ 9 نومبر کو بھی رائل عمان پولیس نے غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے پر 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا تھا ، رائل عمان پولیس کی طرف سے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے کے الزام میں 2 خواتین سمیت 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ، اس مقصد کے لیے کارروائی شمالی الشرقیہ گورنریٹ پولیس کمانڈ کی جانب سے عمل میں لائی گئی ، ملزمان اپنے اہداف کے ساتھ بات چیت کے لیے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے تھے اور ایک بار بات چیت شروع ہونے کے بعد یہ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پائے گئے ، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف عمان ہی میں ایک اپارٹمنٹ پر غیر اخلاقی حرکات میں ملوث 4 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ، رائل عمان پولیس نے 4 غیر ملکی خواتین کو غیر اخلاقی حرکتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے ، اس ضمن میں آر او پی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار غیر ملکی خواتین کو بشار کے ولایت میں ایک اپارٹمنٹ میں عوامی اخلاقیات کے برعکس کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، جنہوں نے غیر ملکیوں کے لیے کام اور رہائش کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ، اس لیے ان کے خلاف قانونی طریقہ کار اختیار کیا گیا ۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں