اومی کرون کا خطرہ ، عمان میں مساجد اور عوامی مقامات پر سماجی تقریبات پر پابندی عائد

خلیجی سلطنت کی مساجد ‘ ہالوں اور دیگر عوامی مقامات پر شادیوں اور جنازوں پر پابندی لگائی گئی ہے ، نیا فیصلہ اگلے نوٹس تک برقرار رہے گا۔ سپریم کمیٹی

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 16 دسمبر 2021 11:15

اومی کرون کا خطرہ ، عمان میں مساجد اور عوامی مقامات پر سماجی تقریبات پر پابندی عائد
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 دسمبر 2021ء ) خلیجی سلطنت عمان نے مساجد اور عوامی مقامات پر سماجی تقریبات پر پابندی عائد کردی ، نیا فیصلہ اگلے نوٹس تک برقرار رہے گا۔ عرب نیوز نے ریاستی خبر رساں ایجنسی او این اے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عمان کی جانب سے مساجد ‘ ہالوں اور دیگر عوامی مقامات پر شادیوں اور جنازوں پر پابندی لگائی جارہی ہے کیوں کہ وہ کورونا وائرس کے حفاظتی پروٹوکول کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ فیصلہ ملک کی سپریم کمیٹی کے ممبران کے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے جو کورونا سے نمٹنے کے حوالے سے فیصلے کرنے کی ذمہ دار ہے ، سپریم کمیٹی نے اومی کرون میوٹیشن پر گہرائی سے توجہ مرکوز کرتے ہوئے کورونا وائرس وبائی مرض سے متعلق رپورٹس کا مطالعہ کیا۔ حکام نے واضح کیا کہ تازہ ترین فیصلہ لوگوں کی جانب سے سماجی تقریبات کے حوالے سے سابقہ ہدایات اور اقدامات کی عدم پابندی کی وجہ سے بھی کیا گیا ، ان میں کوویڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا ، چہرے کے ماسک پہننا ، دیگر شرکاء کے ساتھ مناسب سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور صلاحیت کو 50 فیصد تک محدود کرنا شامل ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم اومی کرون عمان بھی پہنچ گئی ہے ‘ خیلجی سلطنت میں 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ، وزارت صحت کی طرف سے دیے گئے ایک بیان کے ذریعے ملک میں اومی کرون کے کیسز کی تصدیق کی گئی ، اپنے بیان میں عمانی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے 2 نئے کیسز کی تشخیص کے بارے میں آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں عمان نے اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر 18 سال سے زیادہ آبادی کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کرلیا، عمان 18 سے زیادہ آبادی کو کورونا کی مہلک قسم اومی کرون سے محفوظ رکھنے کے لیے بوسٹر ڈوز کا انتظام کرے گا جس کے تحت اب عمان کی 18 سے زائد آبادی کو اب اومی کرون کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے بوسٹر ڈوز بک کرنے کی اجازت ہوگی۔ عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کےمطابق وزارت صحت اہداف کے حصوں اور ایکشن پلان کا اعلان بعد میں کرے گی ، سلطنت عمان کی صورتحال کے بارے میں وبائی امراض کی رپورٹس اور تجزیے مثبت معاملات میں معمولی اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہیں ، ہسپتال میں داخل ہونے اور انتہائی نگہداشت کے معاملات کم شرح کو برقرار رکھتے ہیں ، ہدف کی 93 فیصد آبادی پہلے ہی کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک پہلے ہی وصول کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments