عمان ؛ غیرملکی سرمایہ کاری سے مشروط کمپنیوں کے لیے نئی سروس شروع

'انوسٹ ایزی' پورٹل کے ذریعے آن لائن سرمایہ کاری کے لائسنسنگ سروس سے تمام کمپنیوں کو اپنے منصوبوں کے لیے سیلف سروس یا سروس سینٹرز کے ذریعے لائسنس حاصل کرنے کی اجازت ہوگی

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 17 دسمبر 2021 12:02

عمان ؛ غیرملکی سرمایہ کاری سے مشروط کمپنیوں کے لیے نئی سروس شروع
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 دسمبر 2021ء )  خلیجی سلطنت عمان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے مشروط کمپنیوں کے لیے نئی سروس شروع کردی گئی ، 'انوسٹ ایزی' پورٹل کے ذریعے آن لائن سرمایہ کاری کے لائسنسنگ سروس سے تمام کمپنیوں کو اپنے منصوبوں کے لیے سیلف سروس یا سروس سینٹرز کے ذریعے لائسنس حاصل کرنے کی اجازت ہوگی ۔ عمان نیوز ایجنسی (ONA) کے مطابق عمان کی وزارت تجارت ، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ (MoCIIP) کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری سے مشروط کمپنیوں کے لیے ایک نئی سروس شروع کی گئی ہے ، MoCIIP نے 'انوسٹ ایزی' پورٹل کے ذریعے آن لائن سرمایہ کاری کے لائسنسنگ سروس کا آغاز کیا ہے ، جو تمام کمپنیوں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے قانون کے تحت اپنے منصوبوں کے لیے سیلف سروس یا سروس سینٹرز کے ذریعے لائسنس حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے انڈر سیکریٹری برائے سرمایہ کاری اسیلا بنت سلیم الصمیہ بتاتی ہیں کہ اس سروس کا مقصد سلطنت عمان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی قسم اور حجم کا ایک ڈیجیٹل ڈیٹا بیس بنانا ہے ، اگلے مرحلے کے دوران ، وزارت ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کی کوشش کررہی ہے ، جو اقتصادی جہت پر توجہ مرکوز کرتی ہے اور تجارت ، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے شعبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک واضح طریقہ کار کے مطابق مستقبل کے کام کو تیار کرتی ہے ، تاکہ کاروبار کے لیے ایک محرک ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس سے پہلے عمان نے کمپنیوں کے لیے غیرملکیوں کو بھرتی کرنے کے لائسنس کی رعایتی مدت میں توسیع کی تھی ، خلیجی سلطنت کی وزارت محنت کی جانب سے غیرملکیوں کو بھرتی کرنے کے لائسنس کی رعایتی مدت میں توسیع کی گئی ، جس کے تحت بیرون ملک سے افرادی قوت بھرتی کرنے کی اجازت دینے کے لائسنس کی مدت جو کہ 30 ستمبر 2021 کو ختم ہو رہی تھی اس کو بڑھا کر 31 دسمبر 2021 تک کردی گئی۔

وزارت محنت کی جانب سے نجی شعبے کی کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے تحت عالمی وباء کورونا وائرس کے اثرات کا سامنا کرنے کی وجہ سے غیر ملکی افرادی قوت بھرتی کرنے کے لائسنس کی سابقہ مہلت کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا گیا ، وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ لائسنس کی مدت جو کہ پہلے 30 ستمبر 2021 کو ختم ہورہی تھی اب سال کے اختتام تک بڑھادی گئی ہے۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں