عمان پہنچنے والے غیرملکی کارکنوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

خلیجی سلطنت میں پاکستانیوں کی تعداد 1لاکھ 86 ہزار 629 ہوگئی‘ ملک میں آنے والے زیادہ تر کارکنوں نے نجی شعبے میں شمولیت اختیار کی

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 23 دسمبر 2021 14:40

عمان پہنچنے والے غیرملکی کارکنوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 دسمبر2021ء ) خلیجی سلطنت عمان میں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ‘ خلیجی سلطنت میں پاکستانیوں کی تعداد 1لاکھ 86 ہزار 629 ہوگئی‘ ملک میں آنے والے زیادہ تر کارکنوں نے نجی شعبے میں شمولیت اختیار کی۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق مسلسل دوسرے مہینے سلطنت عمان میں ہوائی جہاز کے ذریعے پہنچنے والے مسافروں کی تعداد اس کے ہوائی اڈوں کے ذریعے ملک چھوڑنے والوں کی تعداد سے زیادہ ہے ، قومی مرکز برائے شماریات اور معلومات (NCSI) کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اکتوبر 2021ء میں 1 لاکھ 84 ہزار 095 مسافر عمان پہنچے ، جب کہ ملک چھوڑنے والے مسافروں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار 302 تھی ، اسی طرح ستمبر میں 1 لاکھ 71 ہزار 494 افراد عمان آئے جب کہ 1 لاکھ 21 ہزار 187 لوگ وہاں سے چلے گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اگست 2021ء کے بعد سے عمان آنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس سے پہلے اگست میں صرف 91 ہزار 355 لوگ عمان میں داخل ہوئے ، اس کے مقابلے میں 1 لاکھ 27 ہزار 575 لوگ وہاں سے چلے گئے تھے ، مجموعی طور پر 2021ء میں روانگیوں کی تعداد آمد سے بڑھ رہی ہے ، اکتوبر 2021 تک صرف ایک ملین سے زیادہ لوگ عمان پہنچے، جب کہ اس وقت کے دوران تقریباً 1 اعشاریہ 15 ملین لوگ ملک چھوڑ گئے۔

رپورٹ سے معلوم ہوا کہ پچھلے تین مہینوں کے دوران ملک میں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد میں بھی بتدریج اضافہ ہوا ہے، حالانکہ 2020ء کے آخر کے مقابلے میں اس وقت ملک میں کام کرنے والے غیر عمانیوں کی تعداد اب بھی کم ہے تاہم غیر ملکی کارکنوں کی تعداد ستمبر 2021 میں 1 اعشاریہ 339 ملین سے بڑھ کر اکتوبر 2021 میں 1 اعشاریہ 358 ملین ہو گئی، اور اس سال نومبر میں یہ تعداد بڑھ کر 1 تعداد 382 ملین ہوئی ، اس دوران ملک میں آنے والے زیادہ تر کارکنوں نے نجی شعبے میں شمولیت اختیار کی ، جن کے غیر ملکی کارکنوں کی تعداد اکتوبر 2021 میں 1 اعشاریہ 087 ملین سے بڑھ کر نومبر میں 1 اعشاریہ 108 ملین ہو گئی تاہم سرکاری ملازمین کی تعداد 38 ہزار 123 سے کم ہوکر 38 ہزار 073 ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے آخر میں ملک میں 1 اعشاریہ 443 ملین تارکین وطن کام کر رہے تھے ، بنگلہ دیشی شہری عمان کی سب سے بڑی ایکسپیٹ کمیونٹی بنا رہے ہیں ، جن کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 296 ہے ، اس کے بعد ہندوستانی 4 لاکھ 60 ہزار 224 کے ساتھ دوسرے اور پاکستانی 1 لاکھ 86 ہزار 629 شہریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ، ان تمام تارکین وطن کارکنوں میں سے ایک تہائی سے زیادہ مسقط میں پائے جاتے ہیں جہاں 5 لاکھ 79 ہزار 875 کارکن دارالحکومت میں رہتے ہیں ، اس کے بعد شمالی البطینہ میں 1 لاکھ 93 ہزار 851 اور جنوبی دوفار علاقہ میں (1 لاکھ 59 ہزار 931 غیرملکی مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں