عمان میں مقیم دو غیرملکیوں سے 61 کلو منشیات پکڑی گئی

غیر ملکی شہریوں کو اسمگلنگ کی نیت سے نشہ آور اشیاء رکھنے اور ان کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ‘ ملزمان سے 31 کلو گرام کرسٹل اور 30 کلو گرام چرس برآمد ہوئی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 12 جنوری 2022 16:36

عمان میں مقیم دو غیرملکیوں سے 61 کلو منشیات پکڑی گئی
مسقط ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جنوری 2022ء ) خلیجی سلطنت عمان میں مقیم دو غیرملکیوں سے 61 کلو منشیات پکڑی گئی۔ عمانی میڈیا کے مطابق سلطنت میں منشیات اسمگلنگ کی کارروائی بے نقاب کرتے ہوئے رائل عمان پولیس (آر او پی) نے شمالی البطینہ گورنری میں دو غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ، جن کے پاس سے 31 کلو گرام کرسٹل اور 30 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ شمالی البطینہ گورنریٹ پولیس کے زیر انتظام ڈائریکٹوریٹ جنرل فار کامبیٹنگ ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک مادہ نے 2 غیر ملکی شہریوں کو اسمگلنگ کی نیت سے نشہ آور اشیاء رکھنے اور ان کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا ہے ، جن کے قبضے سے منشیات برآمد ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں متعقلہ محکمے کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے گزشتہ ماہ بھی عمان میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ، اس کارروائی میں رائل عمان پولیس (آر او پی) نے تقریباً 60 کلو گرام کرسٹل ڈرگ بھی ضبط کی ، یہ منشیات دو غیر ملکیوں کے پاس سے اس وقت ملی جب وہ سلطنت عمان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ آر او پی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جنوبی البطینہ گورنریٹ میں کوسٹ گارڈ پولیس نے 2 غیر ملکیوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ، ان کی کشتی سے تقریباً 60 کلو گرام کرسٹل ڈرگ پکڑی گئی ، گرفتاری کے بعد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی گئی ۔

علاوہ ازیں خلیجی سلطنت میں غیر اخلاقی حرکات میں ملوث 10 غیر ملکی پکڑے گئے ، رائل عمان پولیس (ROP) نے غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے پر دس غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ، آر او پی نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی البطینہ گورنریٹ پولیس کمان نے ایک خاتون سمیت دس ایشیائی باشندوں کو غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں