عمان کا ملک کے کچھ حصوں میں روڈ ٹول ٹیکس متعارف کرانے کا اعلان

ڈرائیوروں کو جلد ہی ملک کی کچھ سڑکیں استعمال کرنے کے لیے ٹول ادا کرنے کی ضرورت ہوگی ، وزارت ٹرانسپورٹ ، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ نے تصدیق کردی

Sajid Ali ساجد علی منگل 22 فروری 2022 13:00

عمان کا ملک کے کچھ حصوں میں روڈ ٹول ٹیکس متعارف کرانے کا اعلان
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 فروری 2022ء ) عمان نے ملک کے کچھ حصوں میں روڈ ٹول ٹیکس متعارف کرانے کا اعلان کردیا ۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق وزارت ٹرانسپورٹ ، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ عمان میں ڈرائیوروں کو جلد ہی ملک کی کچھ سڑکیں استعمال کرنے کے لیے ٹول ادا کرنے کی ضرورت ہوگی ، ٹول ان سڑکوں پر دینا ہوگا جہاں متبادل راستے متعارف کرائے جائیں گے ۔

بتایا گیا ہے کہ سڑک کے متعدد نئے منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے ، جن میں الکامل وال وافی اور الشقرہ کو جوڑنے والا دوہری کیریج وے ، ظوفر میں ولایت مقشین میں نئے رابطے ، جنوبی البطینہ اور الدخیلیہ کے گورنروں کے درمیان تازہ رابطے اور بحالی کی تجدید شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

علاوہا ازیں وزارت جنوبی بطینہ سے ریل لنک اور ایک سڑک کے ذریعے جبل اکدھر سے رابطے کو بہتر بنانے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے، جب کہ سوہر اور خزین کے درمیان ریل رابطے اور مسیرہ جزیرہ کو عمان کی سرزمین سے ملانے کے لیے ایک پل بھی نصب کر رہی ہے ۔

مزید برآں، خصوصی سڑکیں خصوصی طور پر ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں کے لیے بنائی جائیں گی، تاکہ وہ اپنی منزلوں تک جلد پہنچ سکیں اور مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ میں کوئی کردار ادا نہ کریں۔ ادھر عمان میں مقیم پاکستانیوں کو عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے کی بڑی سہولت مل گئی ، سلطنت عمان اور مملکت سعودی عرب کو ملانے والی سڑک اور بارڈر کو کھول دیا گیا ‘ دونوں ممالک سے لوگ سڑک کے ذریعے سرحد پار کرسکتے ہیں ، سلطنت عمان اور مملکت سعودی عرب نے براہ راست سڑک ’خالی کوارٹر‘ اور ان کے درمیان دو بارڈرز کا افتتاح کیا گیا ہے ، اس روڈ کی لمبائی 725 کلومیٹر ہے ، سلطنت عمان سے یہ سڑک الظہیرہ گورنری میں ابری سے شروع ہوتی ہے اور سرحد پر ختم ہوتی ہے ، جس کی لمبائی 161 کلومیٹر ہے ، یہ سڑک مملکت سعودی عرب سے بیتہ چوراہے سے شروع ہوتی ہے اور سرحد پر ختم ہوتی ہے جس کی لمبائی 564 کلومیٹر ہے ۔

کہا جارہا ہے کہ خالی کوارٹر روڈ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کو کھولنے میں بہت اہمیت رکھتا ہے ، کیوں کہ یہ تجارتی تبادلے کے حجم کو بڑھانے ، سیاحت کو بحال کرنے اور عمانی برآمدات کو باقی ممالک تک پہنچنے کے قابل بنانے میں معاون ہے ، یہ سڑک سعودی برآمدات کو بحیرہ عمان اور بحیرہ عرب کے ذریعے براہ راست باقی دنیا تک پہنچنے کے قابل بنائے گی۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں