عمان کے ورک ویزا کی فیس میں رد و بدل کا امکان

سلطنت میں تارکین وطن کے لیے ورک ویزوں کے اجراء کی فیسوں کا جائزہ مکمل ہوچکا ہے ، وزارت محنت جلد ہی اس جائزے کے نتائج کا اعلان کرے گی ۔ عمانی وزیر محنت کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 25 فروری 2022 14:19

عمان کے ورک ویزا کی فیس میں رد و بدل کا امکان
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 25 فروری 2022ء ) عمان کے ورک ویزا کی فیس میں رد و بدل کا امکان پیدا ہوگیا ، خلیجی سلطنت میں ویزوں کے اجراء کے لیے لی جانے والی فیسوں کے حوالے سے اعلان جلد کیا جائے گا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق عمان کے وزیر محنت ڈاکٹر مہاد بن سعید باوین نے کہا ہے کہ سلطنت میں تارکین وطن کے لیے کام کے ویزوں کے اجراء کے لیے لی جانے والی فیسوں کا جائزہ مکمل ہوچکا ہے ، وزارت محنت جلد ہی اس جائزے کے نتائج کا اعلان کرے گی۔

ایک ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مشترکہ کمیٹیوں اور پروڈکشن پارٹیوں کی طرف سے کم از کم اجرت کے مطالعہ کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جاچکا ہے کیوں کہ کم از کم اجرت میں بھی اضافے کا مطالعہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور یہ کہ اس معاملے میں بڑی محنت کی ضرورت ہے اور اس میں دیگر عوامل کے علاوہ مارکیٹ کے حالات کے علاوہ معیشت کی صورتحال اور وبائی امراض کے اثرات کا مطالعہ کرنا بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں عمان میں روزگار کے خواہشمندوں کیلئے 2 لاکھ سے زائد اسامیوں کی خوشخبری سنادی گئی ، اس ضمن میں سلطنت کے وزیر محنت مہاد باون نے کہا کہ سلطنت عمان میں خصوصی ملازمتوں کے لیے اس وقت 2 لاکھ سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں ، جن کے لیے وزارت فی الحال ماہر، تکنیکی اور درمیانے درجے کے پیشہ ور افراد کو نشانہ بنا رہی ہے کیوں کہ مارکیٹ میں 3,000 سے زیادہ پیشے ہیں جہاں مختلف شعبوں میں اسامیوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار سے 2 لاکھ 50 ہزار کے درمیان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت اس وقت وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو تعلیمی میدان میں لیبر مارکیٹ میں داخل ہونے کا اہل بنایا جا سکے ، اس کے علاوہ اس سال کی دوسری ششماہی کے دوران کم از کم اجرت کا جائزہ لیا جائے گا ، کم از کم اجرت کا جائزہ مشترکہ کمیٹیوں کی ذمہ داری ہے اور اس کے ساتھ ایک مربوط نظام کام کرتا ہے اور اس سال کے دوسرے نصف میں اس حوالے سے جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں