عمان نے لیبر سیکٹر کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا

سلطان ہیثم بن طارق نے کابینہ اجلاس کے بعد متعلقہ حکام کو لیبر سیکٹر سے متعلق فیسوں میں کمی کی ہدایت کی

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 4 مارچ 2022 14:55

عمان نے لیبر سیکٹر کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا
مسقط ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 04 مارچ 2022ء ) عمان نے لیبر سیکٹر کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا ‘ سلطان ہیثم بن طارق نے کابینہ اجلاس کے بعد متعلقہ حکام کو لیبر سیکٹر سے متعلق فیسوں میں کمی کی ہدایت کی ۔ عمان نیوز ایجنسی (او این اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمان کے لیبر سیکٹر میں فیسوں میں کمی کی ہدایت کی گئی ہے ، سلطان ہیثم بن طارق نے جمعرات کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو لیبر سیکٹر سے متعلق فیسوں میں کمی کی ہدایت کی۔

بتایا گیا ہے کہ قومی معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول کو متحرک کرنے کے لیے تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے نجی شعبے کی کمپنیوں کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے سلطان ہیثم بن طارق نے خلیجی سلطنت میں لیبر سیکٹر سے متعلق کچھ فیسوں کو کم کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں عمان کے ورک ویزا کی فیس میں رد و بدل کا امکان پیدا ہوگیا ہے ، خلیجی سلطنت میں ویزوں کے اجراء کے لیے لی جانے والی فیسوں کے حوالے سے اعلان جلد کیا جائے گا ، اس حوالے سے عمان کے وزیر محنت ڈاکٹر مہاد بن سعید باوین نے کہا ہے کہ سلطنت میں تارکین وطن کے لیے کام کے ویزوں کے اجراء کے لیے لی جانے والی فیسوں کا جائزہ مکمل ہوچکا ہے ، وزارت محنت جلد ہی اس جائزے کے نتائج کا اعلان کرے گی۔

ایک ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مشترکہ کمیٹیوں اور پروڈکشن پارٹیوں کی طرف سے کم از کم اجرت کے مطالعہ کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جاچکا ہے کیوں کہ کم از کم اجرت میں بھی اضافے کا مطالعہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور یہ کہ اس معاملے میں بڑی محنت کی ضرورت ہے اور اس میں دیگر عوامل کے علاوہ مارکیٹ کے حالات کے علاوہ معیشت کی صورتحال اور وبائی امراض کے اثرات کا مطالعہ کرنا بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں