عمان میں جیولری شاپ سے بڑی مقدار میں سونا چرانے پر 3 ایشیائی باشندے گرفتار

ملزمان کی سونا چوری کرنے کے بعد بیرون ملک اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی دھری کی دھری رہ گئی

Sajid Ali ساجد علی منگل 16 اگست 2022 16:37

عمان میں جیولری شاپ سے بڑی مقدار میں سونا چرانے پر 3 ایشیائی باشندے گرفتار
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 اگست 2022ء ) خلیجی سلطنت عمان میں جیولری شاپ سے بڑی مقدار میں سونا چوری کرنے والے 3 ایشیائی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق رائل عمان پولیس (آر او پی) نے مسقط گورنری میں زیورات کی دکان سے سونا چوری کرنے کے الزام میں 3 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے، اس حوالے سے ROP کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسقط گورنریٹ پولیس کمانڈ نے ایک جیولری شاپ سے چوری کے الزام میں ایشیائی شہریت کے تین افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی جنہوں نے بڑی مقدار میں سونا چوری کرنے کے بعد اسے بیرون ملک اسمگل کرنے کا منصوبہ بنایا تاہم ان کا یہ منصوبہ دھرے کا دھرہ رہ گیا اور عمانی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کردی تاہم دکان کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور اپنی املاک کی حفاظت کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ رائل عمان پولیس نے فراڈ اور غیر ملکی کرنسیوں کی فروخت کے الزام میں ملوث دیگر 3 افراد کو بھی گرفتار کرلیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انکوائریز اینڈ کریمنل انویسٹی گیشن نے عرب شہریت کے تین افراد کو فراڈ اور عمانی ریال میں رقوم کے عوض غیر ملکی کرنسی فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ آر او پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے متاثرین کو ویڈیو کلپس دکھائے جن میں متعدد غیر ملکی کرنسییں شامل تھیں اور رقم ہتھیانے کے لیے انہیں دھوکہ دیا، گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا عمان کسٹمز نے شمالی بطینہ اور جنوبی بطینہ میں 2 مقامات پر الکوحل مشروبات، ممنوعہ سگریٹ اور تمباکو سے بنی اشیاء رکھنے پر چھاپے مارے، محکمہ تحقیقات اور رسک اسیسمنٹ نے برکہ میں غیر ملکی کارکنوں کے لیے قائم ایک جگہ پر چھاپہ مارا، اس کے علاوہ سہام میں ایک اور جگہ پر بھی چھاپہ مارا گیا، جہاں پر الکوحل والے مشروبات اور بڑی تعداد میں سمگل شدہ سگریٹ کی مقدار موجود تھی اس کے علاوہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں تمباکو سے بنی دیگر اشیاء کو بھی ضبط کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں