عمان میں عیدالفطر پر ملازمین کیلئے خوشخبری

وزارت محنت نے نجی شعبے کے آجروں کو 18 اپریل سے پہلے اجرت ادا کرنے کی ہدایت کردی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 5 اپریل 2023 16:29

عمان میں عیدالفطر پر ملازمین کیلئے خوشخبری
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 اپریل 2023ء ) عمان میں وزارت محنت نے نجی شعبے کے آجروں کو 18 اپریل سے پہلے اجرت ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق عید الفطر کے موقع پر وزارت محنت نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں سلطنت میں نجی شعبے کے آجروں کو 18 اپریل 2023ء سے پہلے اجرت ادا کرنے کا کہا ہے، اس حوالے سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سلطنت میں نجی شعبے کے ادارے جو کہ شاہی فرمان نمبر (35/2003) کے ذریعہ جاری کردہ لیبر قانون کی دفعات کے تابع ہیں، ان پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر اپنے تمام متعلقہ ملازمین کی تنخواہیں 18 اپریل 2023ء بروز منگل تک یا اس سے پہلے ادا کریں۔

عمان آبزرور نے رپورٹ کیا ہے کہ خلیجی ملک میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہونے کا زیادہ امکان ہے، اس کا مطلب ہے کہ اگر عید الفطر 22 اپریل کو آتی ہے تو رہائشی 9 دن کے وقفے کی توقع کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمان فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ عبدالوہاب البوسیدی نے کہا ہے کہ عید الفطر کا پہلا دن ہر امکان میں ہفتے کو ہوگا، نئے چاند کی پیدائش 20 اپریل بروز جمعرات صبح 8 بج کر 12 منٹ پر ہوگی اور سورج شام 6 بج کر 30 منٹ پر غروب ہوگا تو سورج غروب ہونے میں تقریباً 9 گھنٹے یا اس سے زیادہ کا وقت ہوگا۔

اس کا مطلب ہے کہ چاند افق پر 21 منٹ تک رہے گا اور چاند شام 6 بج کر 51 پر غروب ہوگا، جس کا جھکاؤ چار ڈگری ہوگا اور خاتمہ 0.23 فیصد ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ان 21 منٹوں میں چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، یہ تقریباً ناممکن ہے کیوں کہ چاند کو دیکھنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 12 گھنٹے ہونی چاہیے۔ البوسیدی نے مزید کہا کہ موجودہ حسابات اور دستیاب فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر جمعرات کی شام کو چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا یعنی جمعہ رمضان کا آخری دن ہوگا، اس لیے 22 اپریل بروز ہفتہ عید الفطر کا پہلا دن ہو گا، تاہم ہمارے جی سی سی ہمسایہ ممالک سمیت بہت سے دوسرے ممالک کے ساتھ ایسا نہیں ہے جہاں 21 اپریل بروز جمعہ کو عید ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں