عمان مشرق وسطیٰ کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل

سلطنت نے مشرق وسطیٰ میں سیاحوں کیلئے 50 بہترین عالمی مقامات کے انڈیکس میں 4 درجے ترقی کرلی

Sajid Ali ساجد علی منگل 2 مئی 2023 17:09

عمان مشرق وسطیٰ کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 مئی 2023ء ) خلیجی سلطنت عمان کو مشرقِ وسطیٰ کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کرلیا گیا۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق سلطنت مشرقِ وسطیٰ کے بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل ہے، ایئر لائن اور ہوٹل ریزرویشن کے لیے مشہور سرچ انجن وی گو کے نئے انڈیکس میں عمان 2022ء کی چوتھی سہ ماہی میں 16ویں کے مقابلے میں 12ویں نمبر پر ہے جب کہ سلطنت نے حال ہی میں 'وی گو' کی طرف سے جاری کردہ 2023ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے مشرق وسطیٰ میں سیاحوں کے لیے 50 بہترین عالمی مقامات کے انڈیکس میں 4 درجے ترقی کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ انڈیکس کی تیاری لاکھوں عالمی سیاحوں کی پرواز اور ہوٹل کے ڈیٹا کے تجزیہ پر مبنی تھی تاکہ منزل کی درجہ بندی کا تعین کیا جا سکے، جس میں مصر مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ترجیحی منزل کے طور پر درجہ بندی میں سرفہرست ہے، اس کے بعد مملکت سعودی عرب، پھر ہندوستان اور اس کے بعد متحدہ عرب امارات ہے جس کے دارالحکومت ابوظہبی نے اپنے ڈیجیٹل اقدامات کی بدولت مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں سب سے سمارٹ شہر کے طور پر اپنا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ (IMD) کے سمارٹ سٹی انڈیکس برائے 2023ء میں ابوظہبی عالمی سطح پر 13ویں نمبر پر آیا، جو 2020ء سے خطے کا سب سے سمارٹ شہر ہے، 2019ء میں جب پہلی بار انڈیکس سامنے آیا تو دبئی خطے میں پہلے نمبر پر تھا جو 2023ء کے لیے 14 ویں سے 17 ویں نمبر پر ہے جب کہ سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن کے تعاون سے کی گئی اس تحقیق نے متحدہ عرب امارات کو سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا اور جرمنی کے ساتھ ان 4 ممالک میں سے ایک بنا دیا ہے جن کے اس مطالعے میں سرفہرست 20 شہروں میں ایک سے زیادہ شہر شامل ہیں۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں