عمان میں شراب کے 1200 سے زائد کین ضبط‘ 3 سمگلر گرفتار

ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے مشتبہ سمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے

Sajid Ali ساجد علی بدھ 3 مئی 2023 15:22

عمان میں شراب کے 1200 سے زائد کین ضبط‘ 3 سمگلر گرفتار
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 مئی 2023ء ) عمان کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کے 1200 سے زائد کین ضبط کرلیے۔ دی نیشنل نیوز کے مطابق عمان کے ساحلی محافظوں نے مسندم کے ساحل سے اسمگلروں سے شراب کے 1200 سے زائد کین ضبط کرلیے، اس حوالے سے عمانی پولیس نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ نے مسندم پولیس افسران کے ساتھ مل کر 3 افراد اور ممنوعہ سامان کو لے جانے والی کشتی کو پکڑنے کے لیے کارروائی کی، اس دوران گرفتار کیے گئے مشتبہ سمگلروں کا ایشیائی ملک سے ہے، جن کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ مسندم عمان کا سب سے شمالی گورنریٹ ہے اور آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کے ایک انکلیو کے طور پر داخل ہوتا ہے، عمان کی 3,165 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی، جو جزیرہ نما عرب میں سب سے طویل ہے، اس کی لمبائی اور وہاں سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد کی وجہ سے وہاں گشت کرنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عمان میں 21 سال یا اس سے زیادہ عمر والوں کے لیے شراب پینا قانونی ہے، جہاں غیر مسلموں کو اجازت نامہ کے ساتھ شراب فروخت کرنے کی اجازت ہے، عمانی حکام اکثر اس کی بندرگاہوں پر اسمگل شدہ شراب ضبط کرتے ہیں اور ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے کے الزام میں لوگوں کو گرفتار کرتے ہیں، عمانی کسٹمز نے گذشتہ فروری میں الوجاہ بندرگاہ پر شراب کی 16 ہزار سے زائد بوتلیں ضبط کی تھیں۔

اسی طرح عالمی کوسٹ گارڈ کے ایک جہاز نے خلیج عمان میں جانے والے ماہی گیری کے جہاز سے 33 ملین امریکی ڈالر کی کل مالیت کی منشیات ضبط کی، منشیات کی یہ کھیپ اس وقت پکڑی گئی جب کوسٹ گارڈ کا جہاز گشت کر رہا تھا، کوسٹ گارڈ نے اس کارروائی کے نتیجے میں اسمگلروں کے جہاز سے 4 ہزار کلو گرام چرس اور 512 کلو گرام میتھیم فیٹامین قبضے میں لے لی۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں