اومان میں شدید بارشوں کی پیش گوئی،روڈ سیفٹی ماہرین کی مسافروں کو احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

بدھ 22 مارچ 2017 12:36

اومان میں شدید بارشوں کی پیش گوئی،روڈ سیفٹی ماہرین کی مسافروں کو احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
مسقط ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) اومان میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے ساتھ ہی روڈ سیفٹی ماہرین نے عوام کو دوران سفر محتاط رہنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق روڈ سیفٹی ماہرین نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش کا پانی کھڑے ہونے سے حادثات ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے لہذا اپنے گردو نواح میں نظر رکھیں۔ہدایات میں مزید کہا گیا کہ دوران سفر ڈرائیور چوکنا رہیں اور ہیڈ لائٹس آن رکھیں تا کہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے ۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عمان میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے جو 4دن تک جاری رہے گی۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں