قطر نے ہمارے حکومت کا تختہ الٹنے سازش کی،مظاہرے کروائے،بحرین

کہ قطر نے بحرین کی حزب ِاختلاف سے مل کر ملک میں دو ماہ میں عبوری حکومت کی تشکیل کے تانے بانے بٴْنے ،بیان

جمعرات 17 اگست 2017 11:53

قطر نے ہمارے حکومت کا تختہ الٹنے سازش کی،مظاہرے کروائے،بحرین
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) قطر نے ماضی میں بحرین میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تھی اور منامہ نے قطر کے ایک سابق اعلیٰ عہدہ دار اور ایک مشتبہ دہشت گرد کے درمیان اس سلسلے میں روابط کی اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق منامہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ قطر کے سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ حمد بن جاسم بن جابر اور ایک مشتبہ دہشت گرد علی سلمان کے درمیان روابط رہے تھے اور اول الذکر نے بحرین میں 2011ء میں احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کی تحریک دی تھی۔

بحرینی ٹی وی نے حمد بن جاسم اور علی سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر ایک گفتگو کی ریکارڈنگ نشر کی ۔اس میں وہ بحرین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کرتے سنے جاسکتے ہیں۔ٹی وی چینل نے وضاحت کی کہ قطر نے بحرین کی حزب ِاختلاف سے مل کر ملک میں دو ماہ میں عبوری حکومت کی تشکیل کے تانے بانے بٴْنے تھے۔بحرین کے پبلک پراسیکیوٹر نے حمد بن جاسم اور علی سلمان کے درمیان یہ ٹیلی فونک گفتگو منظر عام پر آنے کے بعداس کی تحقیقات کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں