میرا دورہ سعودیہ کامقصد قطری حجاج کے امور کو آسان بنانا ہے ، شیخ عبداللہ آل ثانی

سعودی فرماں روا اور ان کے ولی عہد کے سامنے کوئی ذاتی معاملہ پیش نہیں کیا،قطری شہزادے کا ٹوئیٹ

پیر 21 اگست 2017 14:02

میرا دورہ سعودیہ کامقصد قطری حجاج کے امور کو آسان بنانا ہے ، شیخ عبداللہ آل ثانی
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) قطر کے حکمراں شاہی خاندان کی سینئر شخصیت شیخ عبداللہ علی آل ثانی نے کہاہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ان کی ملاقات کا مقصد قطری عازمینِ حج کے امور کی سہولت کاری اور قطری عوام کی سعودی عرب میں اپنے عزیزوں اور خاندان والوں سے ملاقات کو آسان بنانا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ عبداللہ آل ثانی نے اپنی ٹوئیٹ میں واضح کیا کہ انہوں نے سعودی فرماں روا اور ان کے ولی عہد کے سامنے کوئی ذاتی معاملہ پیش نہیں کیا۔شیخ عبداللہ کے مطابق شاہ سلمان نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ان کی سفارش کو قبول کیا بلکہ قطری عوام کی خدمت کے واسطے ایک خصوصی آپریشن روم کے قیام کا فوری حکم بھی جاری کیا اور اس کو براہ راست اپنی نگرانی میں رکھا۔ یہ آپریشن روم چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔شیخ عبداللہ نے اپنی ٹوئیٹ میں باور کرایا کہ یہ فوری جوابی اقدام کوئی انوکھی بات نہیں کیوں کہ ہمارے آباء و اجداد کے وقت سے اخوت کے رابطے ہمیں ان کے ساتھ جوڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں