قطر کی سعودی عرب کی قطر کے مسافربردار طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کی دھمکی کے خلاف رپورٹ تیار

پیر 21 اگست 2017 19:25

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) حکومت قطر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سویل ایوی ایشن آرگنائیزیشن میں سعودی عرب کی جانب سے قطر کے مسافربردار طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کی دھمکی کے خلاف رپورٹ تیار کر لی ہے۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قطر نے یہ شکایت نامہ سعودی ٹیلی ویژن کی اس رپورٹ کے بعد تیار کی ہے جس پر اعتراض کرتے ہوئے دوحہ نے کہا تھا کہ سعودی ٹی وی کی رپورٹ کا مقصد ان مسافروں میں خوف و وحشت پیدا کرنا ہے جو اس ملک کے قومی ایئر لائن کے طیاروں سے سفر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے ٹیلی ویژن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ قطر پر پابندیاں عائد کرنے والے ممالک اپنی سرحدوں کے قریب آنے والے قطر ایئرلائن کے طیاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔قطر نے اعلان کیا ہے کہ یہ رپورٹ عالمی کنونشنوں اور بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، بحرین اور مصر نے پانچ جون سے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کرنے اور اپنی پالیسیوں کے ساتھ عدم ہماہنگی کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم اور اپنی فضائی، زمینی اور بحری سرحدیں بند کردی ہیں۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں