قطری عازمین کی سلوی بارڈر سے حج کے لیے سعودی عرب آمد

سلویٰ گذرگاہ سے سعودی عرب پہنچنے والے قطری عازمین حج کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،سعودی محکمہ پاسپورٹس

منگل 22 اگست 2017 11:57

قطری عازمین کی سلوی بارڈر سے حج کے لیے سعودی عرب آمد
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) قطر سے سلویٰ بارڈر کراسنگ کے ذریعے سعودی عرب میں پہنچنے والے عازمین کی تعداد میں متعد بہ اضافہ ہوگیا ہے ۔اس سرحدی گذر گاہ پر تعینات پر سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹس کے جنرل مینجر کرنل حسن الدوسری نے کہاہے کہ ان کے ہاں قطری شہریوں کے اندراج میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انھوں نے بتایا کہ گزشتہ روز سرحدی گذرگاہ سے آنے والے ساڑھے چار سو سے زیادہ قطری عازمین کا اندراج کیا گیا ۔

قطری حکام کی جانب سے سعودی ائیرلائنز کے طیاروں کو دوحہ کے ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کے بعد بری راستے سے آنے والے قطری عازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔سلویٰ بارڈر کراسنگ پر تعینات سعودی محکمہ کسٹمز کے جنرل مینجر عثمان الغامدی کا کہنا تھا کہ زمینی راستے سے آنے والے تمام قطری عازمین کو ٹھہرانے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ حج کے لیے آنے والے قطری عازمین مناسک کی تکمیل اور اس کے بعد اپنے وطن واپسی تک خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مہمان ہوں گے اور وہی ان کے تمام اخراجات برداشت کررہے ہیں۔دریں اثناء قطر سے تعلق رکھنے والے متعدد عازمین حج نے سلویٰ کی گذرگاہ کے ذریعے سعودی سرزمین پر پہنچنے پر اپنی بے پایاں خوشی کا اظہار کیا ہے اور وہاں سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا ہے۔قطر ی عازمین کا سعودی علاقے میں پہنچنے پر پٴْرتپاک خیرمقدم کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ انھیں پاسپورٹ لاؤنج اور دوسری ضروری دفتری کارروائی کے دوران میں کسی دشواری یا رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے اور وہاں ان کے تمام امور بڑی جلدی میں نمٹا دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں