قطر نے اپنے خلاف مہم چلانے پرچاڈ کا سفارت خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 25 اگست 2017 13:31

قطر نے اپنے خلاف مہم چلانے پرچاڈ کا سفارت خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا
دوحہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) خلیجی عرب ریاست قطر نے اپنے ہاں وسطی افریقی ملک چاڈ کا سفارت خانہ بند کر دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق دوحہ حکومت نے اس سفارت خانے کے تمام عملے کو 72 گھنٹوں کے دوران ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل چاڈ کی حکومت نے بھی دارالحکومت اینجمینا میں قطری سفارت خانے کے عملے کو دس دنوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا۔ قطر نے چاڈ کے سفارت خانے کو بند کرنے کے حوالے سے کہا کہ چاڈ خطے میں پائی جانے والی ’بلیک میلنگ مہم‘ کا حصہ بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں