3 برسوں کی نسبت رواں سال قطری عازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ، سروے

اتوار 27 اگست 2017 16:10

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2017ء) قطر میں 3 برسوں کی نسبت رواں سال قطری عازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔سعودی اخبار نے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے قطری شہریوں کے حوالے سے ایک سروے رپورٹ شائع کی ہے جس میںکہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران قطر سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 900 سے زیادہ نہیں رہی جبکہ امسال یہ تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

قطر کا شمار ان 10 ممالک میں ہوتا ہے جہاں سے آنیوالے عازمین کی تعداد سب سے کم ہوتی ہے۔ خادم حرمین شریفین کی جانب سے فریضہ حج کیلئے قطر ی شہریوں کو ہر ممکن سہولت دینے او ر انہیں ڈیجیٹل حج پرمٹ کے بغیر مملکت میں داخلے کی خصوصی اجازت دینے کے بعد بڑی تعداد میں قطری شہریوں نے امسال سلویٰ کی سرحدی چیک پوسٹ عبور کی اور مملکت میں داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میںسلویٰ چیک پوسٹ پر متعین ڈائریکٹر امیگریشن عثمان الغامدی نے بتایا کہ گزشتہ 9 دنوں میں سرحد عبور کرنے والوں کی تعداد 1000 تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ 3 برس کے دوران آنے والے عازمین کی تعداد سے زیادہ ہے۔ اس ضمن میں وزارت اسلامی امور کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر صلاح السمیح نے کہا کہ وزارت کی جانب سے قطری عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ فضائی راستے سے آنے والے قطری عازمین کے استقبال کیلئے دمام ہوائی اڈے کے وی آئی پی لاونج پر انتظام کیا جارہا ہے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں